ہوم » نیوز » وطن نامہ

سال کے پہلے ویکنڈ پر جموں و کشمیر- ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برفباری، دہلی- این سی آر میں بارش

دلی والوں کو نئے سال کے پہلے ویکنڈ میں ہی بارش دیکھنے کو مل گئی ہے۔

  • Share this:
سال کے پہلے ویکنڈ پر جموں و کشمیر- ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برفباری، دہلی- این سی آر میں بارش
علامتی تصویر

دلی والوں کو نئے سال کے پہلے ویکنڈ میں ہی بارش دیکھنے کو مل گئی ہے۔ اتوار کی صبح دہلی- این سی آر کے متعدد علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں زبردست برفباری کی خبر ہے۔ برفباری نے وہاں کی عام زندگی پر بریک لگا دیا ہے۔


حالاںکہ، دار الحکومت میں دن میں سردی ابھی اتنی نہیں ہے۔ لیکن، رات میں درجہ حرارت کافی نیچے چلا جاتا ہے۔ صبح کافی دیر تک دھند چھائی رہتی ہے۔  وہیں اترپردیش میں مسلسل دوسرے دن ہفتہ کے روز بھی کہرے کا قہر جاری ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق، مشرق، مغربی اور وسطی اتر پردیش کے زیادہ تر علاقے کہرے کی چادر میں لپٹے رہیں گے۔ خراب موسم اور دھند کی وجہ سے کم سے کم 15 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ہوا بازی کی خدمات پر بظاہر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔


 

First published: Jan 06, 2019 07:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading