جھلستی گرمی سے جلد ملے گی راحت، ان ریاستوں میں اگلے پانچ دن جھماجھم بارش کی امید، جانئے آئی ایم ڈی کی پیشین گوئی

جھلستی گرمی سے جلد ملے گی راحت، ان ریاستوں میں اگلے پانچ دن جھماجھم بارش کی امید، جانئے آئی ایم ڈی کی پیشین گوئی ۔ علامتی تصویر ۔ News18

جھلستی گرمی سے جلد ملے گی راحت، ان ریاستوں میں اگلے پانچ دن جھماجھم بارش کی امید، جانئے آئی ایم ڈی کی پیشین گوئی ۔ علامتی تصویر ۔ News18

IMD Rain Alert: ملک بھر میں لوگوں کو جلد ہی جھلستی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے ۔ دراصل محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں ہلکی سے بھاری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ملک بھر میں لوگوں کو جلد ہی جھلستی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے ۔ دراصل محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں ہلکی سے بھاری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے کچھ حصوں میں جنوب ۔ مغرب مانسون کے آگے بڑھنے سے اگلے تین دنوں کے دوران بارش کیلئے مناسب صورتحال پیدا ہوئی ہیں ۔

    حالانکہ آئی ایم ڈی کے تازہ بلیٹن کے مطابق اترپردیش کے کچھ حصوں میں پیر تک ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کل یعنی اتوار تک اور چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں منگل تک لو کی صورتحال بنی رہنے کا امکان ہے ۔ وہیں اگلے پانچ دنوں کے دوران نم ہوا اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے کونکن علاقہ میں اور کیرالہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بھی گرم موسم رہنے کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق اگلے 5 دنوں کے دوران شمال مشرقی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس دوران تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ آسام اور میگھالیہ کے الگ الگ مقامات پر 20 سے 24 مئی اور تریپورہ اور میزورم میں 24 مئی کو بھاری بارش کا بھی امکان ہے۔

    20، 23 اور 24 مئی کو سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ وہیں اتر پردیش اور راجستھان میں 22 اور 23 مئی کو اور مغربی ہمالیائی خطہ میں 23 مئی کو بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ راجستھان کے مختلف حصوں میں 22 مئی سے 24 مئی تک دھول بھری آندھی کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: 'یہ ہمارا علاقہ، اس لئے ہم یہاں....'، کشمیر میں جی 20 میٹنگ پر ہندوستان کا چین کو جواب


    یہ بھی پڑھئے: Hajj 2023: مدھیہ پردیش حکومت نے خادم الحجاج کیلئے جاری نہیں کیا بجٹ، عازمین میں ناراضگی




    جبکہ اگلے 5 دنوں کے دوران چھتیس گڑھ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے، جبکہ 22 اور 23 مئی کو ودربھ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: