Weather Forecast : جانئے 14 اپریل کو کیسا رہے گا موسم کا حال، کہاں پڑے گی شدید گرمی اور کہاں ہوسکتی ہے بارش
جانئے 14 اپریل کو کیسا رہے گا موسم کا حال، کہاں پڑے گی شدید گرمی اور کہاں ہوسکتی ہے بارش
Weather Forecast for India : اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سکم، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، کیرالہ اور تمل ناڈو میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ باقی شمال مشرقی ہندوستان، مغربی بنگال، جنوبی کرناٹک، لکشدیپ، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، لداخ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
نئی دہلی : ملک کے مختلف حصوں میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگوں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ اگلے دن یعنی 14 اپریل کو ملک میں موسم کا کیا حال رہے گا ۔
skymetweather.com کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سکم، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، کیرالہ اور تمل ناڈو میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ باقی شمال مشرقی ہندوستان، مغربی بنگال، جنوبی کرناٹک، لکشدیپ، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، لداخ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
وہیں ہریانہ اور شمال مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں آندھی یا ہلکی دھول بھری آندھی آسکتی ہے۔ نیز پنجاب اور ہریانہ کے شمالی حصوں میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں مشرقی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش کے مغربی حصوں کے الگ تھلگ حصوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے ۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور گلگت بلتستان میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر بھاری بارش ہوئی ۔ شمال مشرقی ہندوستان، سکم کے کچھ حصوں، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر کے جنوبی حصوں اور جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔
نیز جنوبی کرناٹک، جنوبی چھتیس گڑھ اور اندرونی اڈیشہ میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔ مشرقی مدھیہ پردیش، شمال مغربی راجستھان اور جھارکھنڈ کے ایک یا دو حصوں میں گرمی کی لہر کے حالات دیکھے گئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔