گرمی سے راحت! ملک کے کئی حصوں میں اگلے تین دن شدید بارش اور تیز ہواوں کی وارننگ
گرمی سے راحت! ملک کے کئی حصوں میں اگلے تین دن بھاری بھارش اور تیز ہواوں کی وارننگ ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔
IMD Weather Update: محکمہ موسمیات نے اتوار کو اپنے یومیہ بلیٹن میں کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں اگلے پانچ دنوں تک بارش اور گرج کے ساتھ چھینٹیں دیکھنے کو ملیں گی ۔
نئی دہلی : محکمہ موسمیات نے اتوار کو اپنے یومیہ بلیٹن میں کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں اگلے پانچ دنوں تک بارش اور گرج کے ساتھ چھینٹیں دیکھنے کو ملیں گی ۔ محکمہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے پانچ دنوں تک وسطی ہندوستان میں گرج، بجلی اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی اور بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ سمیت الگ الگ مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مشرقی مدھیہ پردیش ، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے ۔
مغربی اترپردیش کے میدانی علاقوں میں گرج ، بجلی اور تیز ہواوں کے ساتھ کافی بھاری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مغربی ہمالیائی علاقہ میں بھاری اور ہلکی بارش کے ساتھ برفباری اور تیز ہوائیں چلنے کی امید ہے ۔ ہماچل پردیش، اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی اور راجستھان سمیت الگ الگ مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصے میں اگلے پانچ دنوں تک گرج ، بجلی چمکنے اور تیز ہواوں کے ساتھ بھاری بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے ۔ یکم مئی کو رائل سیما اور تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات پر اور 30 اپریل کو کیرالہ میں بھاری بارش کی امید ہے ۔
30 اپریل کو رائل سیما اور شمالی کرناٹک کے اندرونی حصوں میں الگ الگ مقامات پر اور 30 اپریل سے دو مئی تک جنوبی کرناٹک کے اندرونی مقامات اور ساحلی آندھرا پردیش میں بہت بھاری بارش کا امکان ہے ۔ کیرالہ اور تمل ناڈو میں اگلے چار دنوں تک بھاری بھارش ہونے کا امکان ہے ۔
اگلے پانچ دنوں تک مشرقی ہندوستان میں گرج، بجلی اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی سے درمیانے اور چھٹ پٹ بارش ہونے کا امکان ہے ۔ اوڈیشہ ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم کے چھٹ پٹ مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔