Weather Update:زبردست ٹھنڈ سے فی الحال راحت نہیں، کئی ریاستوں میں ٹمپریچر میں آئے گی مزید گراوٹ، IMD نے جاری کیا الرٹ
سرد لہر سے فی الحال نہیں ملے گی نجات۔ (فائل فوٹو)
اسکائی میٹ ویدر کے مطابق، سائیکلون کی گردش مغربی بہار کے شمالی حصوں پر ہے۔ یہ لائن جنوبی تمل ناڈو سے جنوبی اندرونی کرناٹک تک پھیلی ہوئی ہے۔ نیز، 29 جنوری کو مغربی ہمالیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اگرچہ یہ بہت مضبوط نہیں ہے۔
نئی دہلی: جنوری کا مہینہ ختم ہونے والا ہے، لیکن سرد لہر(Cold Wave) کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اتنا ہی نہیں محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق شدید ٹھنڈ کا یہ سلسلہ ابھی ایک ہفتہ مزید رہنے والا ہے۔ اگلے 24 گھنٹے کے لئے مدھیہ پردیش میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست کے کئی حصوں کے ٹمپریچر میں زبردست گراوٹ درج کیے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ، اترپردیش اور چھتیس گڑھ میں سرد لہر جاری رہے گی۔
اسکائی میٹ ویدر کے مطابق، سائیکلون کی گردش مغربی بہار کے شمالی حصوں پر ہے۔ یہ لائن جنوبی تمل ناڈو سے جنوبی اندرونی کرناٹک تک پھیلی ہوئی ہے۔ نیز، 29 جنوری کو مغربی ہمالیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اگرچہ یہ بہت مضبوط نہیں ہے۔
شمالی ہند میں ٹمپریچر میں آئے گی مزید گراوٹ
شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ اگلے 3 دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔ اگلے 2دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں 2-4 ڈگری سیلسیس کی کمی کا امکان ہے۔
ملک کے باقی حصوں کا حال
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران، شمال مشرقی ہندوستان میں ہلکی درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اروناچل پردیش کے بالائی علاقوں میں بکھرے ہوئے برفباری کا امکان ہے۔ انڈومان اور نکوبار جزائر پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش، تمل ناڈو کے کچھ حصوں، کیرالہ اور جنوبی اندرونی کرناٹک اور لکشدیپ کے الگ الگ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بہار کا حال
بہار کے لوگوں کے لیے بھی کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ آج سے ایک بار پھر سرد دن کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ دراصل اس کی وجہ برفیلی ہوا چلنااور اس سے درجہ حرارت میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ بہار میں اگلے 72 گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن زیادہ تر علاقوں میں صاف آسمان کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔