دہلی این سی آر میں ہوگی بارش، شدید گرمی سے جلد ملے گی راحت، محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی

دہلی این سی آر میں ہوگی بارش، شدید گرمی سے جلد ملے گی راحت، محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔

دہلی این سی آر میں ہوگی بارش، شدید گرمی سے جلد ملے گی راحت، محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی ۔ علامتی تصویر ۔ پی ٹی آئی ۔

Weather Updates : شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ایک بار پھر گرمی کا قہر شروع ہو گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی، آگرہ ، میرٹھ اور ہریانہ میں آج لو چلنے کا امکان ہے۔ تاہم 17 اپریل سے گرمی کی لہر سے راحت کی توقع ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ایک بار پھر گرمی کا قہر شروع ہو گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی، آگرہ ، میرٹھ اور ہریانہ میں آج لو چلنے کا امکان ہے۔ تاہم 17 اپریل سے گرمی کی لہر سے راحت کی توقع ہے۔ موسمیات کے سائنسداں سوما سین رائے نے کہا کہ 17 اپریل سے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے دہلی کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ 18 اور 19 اپریل کو دہلی سمیت شمال مغربی میدانی علاقوں میں پھر سے گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وسطی ہندوستان یعنی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ودربھ اور شمالی کرناٹک میں آج طوفان کا امکان ہے۔ دہلی میں آج کے موسم کی بات کریں تو لوگ تیز دھوپ کے ساتھ گرم ہوائیں محسوس کر رہے ہیں۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم دہلی میں 16 اور 17 اپریل کو بھی گرمی کا ستم جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں منگل سے جمعرات تک یعنی تین دن تک بارش کے امکانات ہیں۔ 18 اپریل کو ہلکی بارش کے ساتھ عام طور پر بادل چھائے رہیں گے ۔ وہیں 19 اپریل کو آسمان ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو مرتبہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور 20 اپریل کو بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

    اپریل کے آغاز میں محکمہ موسمیات نے شمال مغربی اور جزیرہ نما خطوں کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں اپریل سے جون کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشین گوئی کی تھی۔ اس مدت کے دوران وسطی، مشرقی اور شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ دنوں تک لو چلنے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی بنگال  کے گنگا علاقوں میں الگ الگ حصوں میں پیر (17 اپریل) تک، شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں ہفتہ (15 اپریل) تک اور بہار میں ہفتہ سے پیر (15 سے 17 اپریل) تک لو چلنے کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: بہار : موتیہاری میں زیریلی شراب پینے سے 22 لوگوں کی موت، انتظامیہ نے کی چھ کی تصدیق


    یہ بھی پڑھئے: عام آدمی پارٹی کو گجرات میں بڑا جھٹکا، سورت میں AAP کے 6 کونسلر بی جے پی میں شامل



    محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ وقت میں وسطی اور شمالی جزیرہ نما ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہار، مغربی بنگال، اوڈیشہ اور آندھرا پردیش میں 20 سے 26 اپریل کے درمیان بھہ لو چلنے کا امکان ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: