موسم ہوگا سہانا، ان ریاستوں میں اگلے دو دن آندھی ۔ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا آرینج الرٹ
موسم ہوگا سہانا، ان ریاستوں میں اگلے دو دن آندھی ۔ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا آرینج الرٹ
IMD Rain Alert: محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں شمال مغربی ریاستوں میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ دیا گیا ہے۔
نئی دہلی : شدید گرمی کے قہر کو برداشت کررہے لوگوں کو بارش کی بوندا باندی سے بہت جلد راحت مل سکتی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں شمال مغربی ریاستوں میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 26 مئی تک ایک فعال ویسٹرن ڈسٹربنس کے پورے شمالی علاقے میں آگے بڑھنے کا قوی امکان ہے۔ بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال سے آنے والی ٹھنڈ ہوا کے باعث فضا میں نمی بڑھنے کی امید ہے، جس سے بارش ہونے کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے میں اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں دن کے درجہ حرارت میں چار سے چھ ڈگری کی کمی آنے کی بھی امید ہے۔
سائنس دانوں نے بتایا کہ اس طرح کی آندھی اور بارش پری مانسون کے دورانیے میں عام ہیں اور یہ زیادہ تر شمال مغربی ہندوستان کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ریاستوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ اگرچہ اس مرتبہ سمندروں سے آنے والی ہواؤں کا اثر زیادہ ہی نظر آنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر سوما سین رائے نے نیوز 18 کو بتایا کہ بحیرہ عرب سے بڑی مقدار میں نم ہوا چلنے کی امید ہے۔ خلیج بنگال سے شمال مشرقی ہندوستان کی طرف تیز جنوب مغربی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ یہ دونوں مل کر اس خطے میں بارش کی سرگرمیوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
ایسے میں اگلے چار دنوں کے دوران 23 مئی کی شام سے لے کر 26 مئی کی شام تک شمال مغربی ہندوستان میں کئی مقامات پر گرج چمک اور کبھی کبھار تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں 24 اور 25 مئی کو اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
بالخصوص ہماچل پردیش اور جموں کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں اتراکھنڈ میں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو 24 مئی کو پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور 25 مئی کو مغربی اتر پردیش تک بڑھ سکتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔