اس سال خوب جھلسائے گی گرمی، ہیٹ ویو کا الرٹ، جانئے اپریل سے جون تک کیسا رہے گا موسم
اس سال خوب جھلسائے گی گرمی، ہیٹ ویو کا الرٹ، جانئے اپریل سے جون تک کیسا رہے گا موسم (Photo:AFP)
Weather News: محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس سال گرمی لوگوں کو زیادہ پریشان کر سکتی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال اپریل اور جون کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت زیادہ ہو سکتا ہے۔
نئی دہلی : محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس سال گرمی لوگوں کو زیادہ پریشان کر سکتی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال اپریل اور جون کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہی نہیں اس سال ہیٹ ویو زیادہ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اپنی تازہ پیشین گوئی میں کہا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان کم از کم کچھ وقت کے لئے راحت کی سانس لے سکتا ہے، کیونکہ ان علاقوں میں اگلے کچھ دنوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ ایسے میں توقع ہے کہ درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
فی الحال ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2-4 ڈگری سیلسیس کم ہے اور اگلے 5 روز تک معمول پر رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان میں کم از کم اپریل کے وسط تک ہیٹ ویو کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے موسم گرما کے حوالے سے اپنی تازہ اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ اس کے مطابق جنوبی جزیرہ نما اور شمال مغرب کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں اپریل سے جون تک معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہو سکتا ہے۔ وہیں شمال مغربی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش، اوڈیشہ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، گجرات، پنجاب اور ہریانہ میں اس سال گرمی کی لہر زیادہ دنوں تک چل سکتی ہے۔ وہیں اپریل اور جون کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ گرمی پڑ سکتی ہے۔ اپریل کے مہینے میں بارشیں معمول کے مطابق رہ سکتی ہیں۔ دوسری جانب مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش معمول سے کم ہو سکتی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد اس سال النینو کا اثر دیکھے جاسکے گا۔ اس سرگرمی کا اثر موسم پر پڑتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ النینو کے اثر کی وجہ سے اس سال درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔