شدید گرمی سے بے حال شمال مشرق، ٹوٹ رہے کئی دہائیوں کے ریکارڈ، آئی ایم ڈی نے بتایا کیا ہوگا آگے

شدید گرمی سے بے حال شمال مشرق، ٹوٹ رہے کئی دہائیوں کے ریکارڈ، آئی ایم ڈی نے بتایا کیا ہوگا آگے

شدید گرمی سے بے حال شمال مشرق، ٹوٹ رہے کئی دہائیوں کے ریکارڈ، آئی ایم ڈی نے بتایا کیا ہوگا آگے

IMD Weather Alert: ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں اس مہینے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اپنی تاریخی سب سے زیادہ سطح کے قریب ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، لیکن اس سال جب تک گرماہٹ رہی ہے، شاید ہی کبھی ایسا رہا ہو ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں اس مہینے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اپنی تاریخی سب سے زیادہ سطح کے قریب ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، لیکن اس سال جب تک گرماہٹ رہی ہے، شاید ہی کبھی ایسا رہا ہو ۔ اس خطے میں طویل موسم گرما کے ادوار غیر معمولی ہیں۔ یہ عام طور پر اپریل اور مئی میں آندھی کے ساتھ ہوتے ہیں۔ لیکن اس سال آندھی کم آئی ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تریپورہ کی راجدھانی اگرتلہ میں 15 سے 19 اپریل کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 30 اپریل 1960 کو اگرتلہ میں 41.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل میں اگرتلہ کا یومیہ اوسط درجہ حرارت 33.3 ڈگری سیلسیس ہے۔

    میگھالیہ کے شیلانگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس سے 29.1 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ شیلانگ کیلئے یہ ریکارڈ 30.2 ڈگری سیلسیس ہے، جو 5 اپریل 1973 کو ریکارڈ کیا گیا تھا اور اپریل میں شیلانگ کا اوسط یومیہ درجہ حرارت صرف 23.4 ڈگری سیلسیس ہے۔

    منی پور کے امپھال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8 ڈگری سیلسیس سے 38 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ امپھال میں 9 اپریل 1999 کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آئی ایم ڈی کے موسمیاتی ڈیٹا پورٹل کے مطابق امپھال کا یومیہ زیادہ سے زیادہ اوسط درجہ حرارت صرف 29 ڈگری سیلسیس ہے۔

    مشرقی ہندوستان میں بھی کافی زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اب تک کا سب سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ 15 اور 19 اپریل کے درمیان کولکتہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے 41.6 ڈگری سیلسیس کے درمیان تھا۔ اس سے پہلے 25 اپریل 1954 کو کولکاتہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلسیس تھا۔

    یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال میں نابالغ کی موت کے بعد تشدد، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ


    یہ بھی پڑھئے: کیا سوچی سمجھی 'ناپاک' سازش تھی پونچھ کا دہشت گردانہ؟ پڑھئے ایکسکلوزیو گراونڈ رپورٹ


    اسکائی میٹ ویدر کے نائب صدر اور موسمیات کے سائنسداں مہیش پلاوت نے کہا کہ ہم شمال مشرق میں انتہائی زیادہ درجہ حرارت کو دیکھ رہے ہیں۔ ان خطوں میں گرمی کی لہروں یا انتہائی زیادہ درجہ حرارت کے حالات کو ریکارڈ کرنا بہت کم ہوتا ہے۔ اس خطے کے میدانی علاقوں کے بعض علاقوں میں کچھ سالوں کے دوران زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے، لیکن اس سال اس کا تجربہ طویل عرصے تک کیا جارہا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس خطے میں خاطر خواہ بارشیں نہیں ہوئیں، اس لئے زمین کی سطح بہت گرم اور خشک ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں خطے میں کچھ پری مانسون بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔ ناگالینڈ، منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ میں 1 مارچ سے شروع ہونے والے پری مانسون سیزن میں بارشوں میں 34 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ اروناچل پردیش میں یہ 52 فیصد ہے اور آسام اور میگھالیہ میں 16 فیصد بارش کی کمی کا امکان ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: