உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    South India Rains: جنوبی ہندوستان میں بارش سے خطرناک تباہی، 28 افراد ہلاک، 15 ہزار سے زیادہ بے گھر

    جنوبی ہندوستان میں بارش سے خطرناک تباہی، 28 افراد ہلاک، 15 ہزار سے زیادہ بے گھر

    جنوبی ہندوستان میں بارش سے خطرناک تباہی، 28 افراد ہلاک، 15 ہزار سے زیادہ بے گھر

    South India Rains: کیرلا کے سبری مالا میں بارش میں کمی آئی ہے، جہاں پتھن متھٹا ضلع انتظامیہ نے بارش کے سبب تیرتھ یاترا پر لگائی گئی کو ہٹالیا، جبکہ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے کئی حصوں میں تیز بارش اور سیلاب سے معمول زندگی متاثر رہی۔ وہیں آندھرا پردیش کے کڈپا اور انت پورام ضلع میں جمعہ سے ہو رہی بارش کے سبب کم از 25 افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ بارش کے سبب ہوئے حادثہ میں 17 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جنوبی ریاستوں (South India Rains) کے کئی حصوں میں ہفتہ کے روز بارش (Rain Alert) کا قہر جاری رہا۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر رہا۔ آندھرا پردیش (Andhra Pradesh) میں بارش سے ہوئے حادثہ میں سب سے زیادہ جان ومال کا نقصان ہوا ہے۔ وہیں موسم پر نظر رکھنے والی تنظیم اسکائی میٹ ویدر کی طرف سے اتوار کو بھی جنوبی ہندوستان کی بیشتر ریاستوں میں بارش کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہیں تمل ناڈو، کرناٹک، کیرلا اور آندھرا پردیش میں حکومتوں نے بچاو کام کے لئے کئی اہم احکامات جاری کئے ہیں۔

      اسکائی میٹ ویدر کے مطابق، اتوار کو تمل ناڈو کے بیشتر علاقوں، کرناٹک اور رائل سیما میں ہلکی سے متوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اتوار کو کیرلا، تمل ناڈو، انڈمان اور نیکوبار جزائر، ساحلی آندھرا پردیش، جنوبی چھتیس گڑھ، کونکن، گوا، جنوبی وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور تلنگانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اوڈیشہ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش اور گجرات کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

      موسلا دھار بارش سے 25 ہلاک، 17 سے زائد لاپتہ

      وہیں کیرلا کے سبری مالا میں بارش میں کمی آئی ہے، جہاں پتھن متھٹا ضلع انتظامیہ نے بارش کے سبب تیرتھ یاترا پر لگائی گئی کو ہٹالیا، جبکہ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے کئی حصوں میں تیز بارش اور سیلاب سے معمول زندگی متاثر رہی۔ وہیں آندھرا پردیش کے کڈپا اور انت پورام ضلع میں جمعہ سے ہو رہی بارش کے سبب کم از 25 افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ بارش کے سبب ہوئے حادثہ میں 17 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔



      ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے ایک رکن کی بھی موت ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو کڈپا ضلع میں چییرو ندی میں آنے والے سیلاب میں 30 سے ​​زیادہ لوگ بہہ گئے۔ تروپتی شہر کی صورتحال اب بھی سنگین ہے اور کئی علاقے زیر آب ہیں، جب کہ تروملا پہاڑیوں میں صورتحال نسبتاً ٹھیک ہے، لیکن بارش کی وجہ سے عقیدت مندوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سدھو پر بھڑکے گوتم گمبھیر، بولے- بیٹا-بیٹی کو بھیجو بارڈر، تب بولنا دہشت گرد ملک کے وزیر اعظم کو بھائی


      اننت پورم ضلع کے قادری شہر میں موسلادھار بارش کے درمیان ایک زیر تعمیر مکان منہدم ہونے سے دو بچوں سمیت کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ ملبے سے چار لوگ محفوظ نکال لئے گئے، لیکن کچھ اور لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کڈپا، اننت پورم اور چتور اضلاع میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ہوائی جائزہ لیا۔ انہوں نے کڈپا اور چتور کے ضلع افسران سے بات کی اور نقصان کی جانکاری لی۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو سیلاب کا پانی اترتے ہی فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگانے کو کہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: