اس بار بھیانک گرمی کا خطرہ! مرکزی حکومت کا ریاستوں کا الرٹ، ابھی سے یہ تیاری کرنے کی دی ہدایات

 امکان ہے کہ اس بار معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔ ملک میں موسم گرما کی تیاریوں کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راجیو گوبا نے کہا کہ متعلقہ چیلنجوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

امکان ہے کہ اس بار معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔ ملک میں موسم گرما کی تیاریوں کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راجیو گوبا نے کہا کہ متعلقہ چیلنجوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

امکان ہے کہ اس بار معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔ ملک میں موسم گرما کی تیاریوں کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راجیو گوبا نے کہا کہ متعلقہ چیلنجوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: اس بار گرمی کی لہر (Heat wave) اور شدید گرمی (Severe Heat) کی پیشین گوئی ہے اور مرکزی حکومت نے بھی ریاستوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بار ملک کے بیشتر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور یہ معمول سے زیادہ رہے گا۔ اس سلسلے میں کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے بھی منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گرمی سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کرنے کو کہا ہے۔ امکان ہے کہ اس بار معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔ ملک میں موسم گرما کی تیاریوں کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راجیو گوبا نے کہا کہ متعلقہ چیلنجوں کے لیے پہلے سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

    راجیو گوبا نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کے ضلع کلکٹروں اور سکریٹریوں کے ساتھ ممکنہ گرمی کی لہر کے لیے تیاریوں پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیں۔ مرکزی وزارت اور متعلقہ افسران ریاستوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چلچلاتی گرمی کی وجہ سے صحت کے مسائل نہ ہوں، اس لیے لوگوں کو سن اسٹروک سے بچنے، دن کے وقت گھر کے اندر رہنے اور تیز دھوپ وغیرہ سے بچنے کے لیے ابھی سے بیدار کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہینڈ پمپس کی مرمت، فائر آڈٹ اور موک ڈرل جیسی بنیادی تیاری ہونی چاہیے تاکہ پانی کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی ایجنسیوں سے ضروری مدد ملتی رہے گی اور وہ وقتاً فوقتاً تال میل کرتے رہیں گے۔

    یہ بھی پڑھئے : پیاز گرمیوں کی سپر فوڈ ہے، اسے جیب میں رکھ کر Heatstroke کو کہیں بائے: جانئے اس کے حیرت انگیز فائدے

    دہلی فسادات معاملےمیں آیافیصلہ، 9 افراد قصوروارٹھہرائےگئے، CCTVسے ہوئی تھی ملزموں کی پہچان

    سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےرمضان میں کچھ پابندیوں اورقواعد کا کیا اعلان، چھڑی بحث

     اس بار بھیانک گرمی کا خطرہ!
    اس بار بھیانک گرمی کا خطرہ!


    یہ بھی پڑھئے: Summer Diet: گرمی کے موسم میں اپنی صحت کا اس طرح رکھیں خیال، Diet میں شامل کریں یہ چیزیں

     

    رمضان میں اسرائیل کی کھجور نہ کھائیں مسلمان، شروع ہوئی بائیکاٹ مہم، جانئے کیا ہے مقصد؟

     

    ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، درجہ حرارت میں اضافہ اور ہیٹ اسٹروک کا اندیشہ
    ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ سے مئی تک شمال مشرقی، مشرقی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کے اشارے ہیں۔ اسی طرح اس بار شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں شدید گرمی پڑے گی۔ تاہم اس بار جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ اس بار سندھ گنگا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک ہوگا اور دن کا پارہ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: