دہلی میں ہلکے بادل کے ساتھ بھیانک گرمی کا الرٹ، جانئے کس ریاست میں کتنا بڑھے گا درجہ حرارت
دہلی میں ہلکے بادل کے ساتھ بھیانک گرمی کا الرٹ، جانئے کس ریاست میں کتنا بڑھے گا درجہ حرارت (File Photo)
Weather Update: محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان دنوں میں گرمی کا قہر بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
نئی دہلی : گزشتہ ماہ بارش ہونے کی وجہ سے ملی راحت کے بعد اب عوام گرمی کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو دہلی میں ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی گرمی پڑنے کا الرٹ دیدیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان دنوں میں گرمی کا قہر بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی میں دن کا کم از کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کے اوسط سے چار ڈگری کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 21 سے 80 فیصد کے درمیان رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 35 اور 16 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا امکان ہے ۔
در اصل اگلے پانچ دنوں میں ملک کی بیشتر ریاستوں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ دہلی کے علاوہ اگر ہم گجرات کی بات کریں تو یہاں پارہ 40 ڈگری کو چھونے والا ہے۔ احمد آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، جو منگل کو 40 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔
اس کے علاوہ اترپردیش میں بھی گرمی کا قہر بڑھنے والا ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ میں 9 اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ہے، جو 15 اپریل تک 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔