உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان میں سردلہر کی دستک،دلی-یوپی میں بڑھی سردی، جانیے آج کہاں ہوگی بارش اور برفباری

    راجستھان میں سردلہر کی دستک،دلی-یوپی میں بڑھی سردی، جانیے آج کہاں ہوگی بارش اور برفباری

    راجستھان میں سردلہر کی دستک،دلی-یوپی میں بڑھی سردی، جانیے آج کہاں ہوگی بارش اور برفباری

    آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری موسم کی پیش گوئی کے مطابق تمل ناڈو، انڈومان نکوبار، جنوبی کرناٹک، رائلسیما، تلنگانہ، گوا اور آندھرا پردیش کے کچھ حصوں میں آج بھی بارش ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Himachal Pradesh | Karnataka | Telangana
    • Share this:
      پہاڑوں پر ہو رہی برفباری کے درمیان نہ صرف موسم کا مزاج بدل گیا ہے بلکہ ملک کے کئی علاقوں میں اب سرد لہر کی شروعات ہوگئی ہے۔ دہلی-این سی آر سے لے کر یوپی بہار میں سردی بڑھ گئی ہے، وہی راجستھان مین سرد لہر نے دستک دے دی ہے۔ شمال اور سینٹرل ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت میں گراوٹ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو اگلے کچھ دنوں تک زیادہ تر حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 10-8 ڈگری سیلسیس کے درمیان بنا رہے گا۔ ہماچل پردیش، کشمیر اور اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں آج بھی برفباری کا امکان ہے، جب کہ جنوبی ہند کے ریاستوں میں بارشوں کا دور جاری رہے گا۔

      محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے 5 دنوں کے دوران جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارشیں ہوں گی۔ یہی نہیں، اگلے 4-5 دنوں کے دوران شمال مغربی اور ملحقہ وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 8-10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری موسم کی پیش گوئی کے مطابق تمل ناڈو، انڈومان نکوبار، جنوبی کرناٹک، رائلسیما، تلنگانہ، گوا اور آندھرا پردیش کے کچھ حصوں میں آج بھی بارش ہوگی۔ دوسری طرف اگر ہم درجہ حرارت کی بات کریں تو مشرقی ہندوستان میں درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کی کمی دیکھی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ مشرقی ہندوستان میں سردی کا اثر بڑھنے والا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دہلی کے چاندنی چوک کے تھوک بازار بھاگیرتھ پیلیس میں لگی بھیانک آگ، عمارت کا بڑا حصہ تباہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان نے یو این ایس سی میں 26/11 حملوں کے قصورواروں پر پابندی لگانے کو لے کرکیابڑادعویٰ

      درجہ حرارت میں لگاتار گراوٹ جاری
      ملک کے دارالحکومت دہلی میں لگاتار سردی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ دہلی میں جمعرات کو ہوا کی کوالٹی ’خراب‘ زمرے میں رہی، جب کہ کم از کم ٹمپریچر 8.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو موسم کے اوسط درجہ حرارت سے تین ڈگری کم ہے۔ راجستھان کے کئی علاقوں میں ٹھنڈ اچانک کافی بڑھ گئی ہے۔ فتح پور اور چورو علاقوں میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے اور سرد لہر جیسے حالات ہیں۔ ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں برفباری کا دور جاری ہے، وہیں اتراکھنڈ اور کشمیر میں بھی آج برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں نظر آرہا ہے اور یو پی-بہار سمیت شمالی اور وسطی ہندوستان میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: