مغربی بنگال: بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کے پروگرام میں بھگدڑ، تین کی موت اور چار زخمی
مغربی بنگال: بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کے پروگرام میں بھگدڑ، تین کی موت اور چار زخمی ۔ فائل فوٹو ۔
West Bengal Stampede: بی جے پی ایم ایل اے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم پروگرام میں اچانک بھگدڑ مچنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چار لوگوں کے زخمی ہونے کی بات کہی جارہی ہے ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال پنچایت الیکشن کو لے کر آسنسول دورہ پر پہنچے بی جے پی ایم ایل اے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کے کمبل تقسیم پروگرام میں اچانک بھگدڑ مچنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چار لوگوں کے زخمی ہونے کی بات کہی جارہی ہے ۔ زخمیوں کا علاج آسنسول ضلع اسپتال میں چل رہا ہے ۔ یہ حادثہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 27 میں پیش آیا، جہاں کی کونسلر چیتالی تیواری ہیں، جو کہ بی جے پی لیڈر جتیندر تیواری کی اہلیہ ہیں ۔
بھگدڑ تب مچی جب لوگ کمبل پانے کیلئے لوگ اسٹیج کی طرف دوڑنے لگے ۔ آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ بھگدڑ میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ پانچ دیگر لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔
ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے لیڈر شوبھیندو ادھیکار بھی اس پروگرام میں موجود تھے ، لیکن بھگدڑ تب مچی جب ادھیکاری پروگرام سے جا چکے تھے ۔ اس پروگرام کا انعقاد ایک مذہبی گروپ نے کیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس پروگرام کیلئے اجازت نہیں لی گئی تھی ۔
شوبھیندو ادھیکاری نے حادثہ کو لے کر کہا کہ پروگرام میں میرے نکلنے کے ایک گھنٹہ بعد پتہ چلا کہ یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ میری موجودگی میں پولیس کا انتظام اطمینان بخش تھا، لیکن میرے نکلتے ہی وہاں سے پولیس کا انتظام پوری طرح سے ہٹالیا گیا، میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔