உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    West Bengal : آٹو رکشا اور بس کی ٹکر میں 8 خواتین سمیت 9 لوگوں کی دردناک موت

    West Bengal : آٹو رکشا اور بس کی ٹکر میں 8 خواتین سمیت 9 لوگوں کی دردناک موت ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    West Bengal : آٹو رکشا اور بس کی ٹکر میں 8 خواتین سمیت 9 لوگوں کی دردناک موت ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    West Bengal : مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں منگل کی دوپہر نیشنل ہائی وے-60 پر ایک آٹورکشا اور ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کے درمیان تصادم میں آٹھ خواتین مزدوروں سمیت کم از کم نو افراد کی موت ہوگئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • West Bengal | Birbhum | Kolkata
    • Share this:
      بیربھوم (مغربی بنگال) : مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں منگل کی دوپہر نیشنل ہائی وے-60 پر ایک آٹورکشا اور ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کے درمیان تصادم میں آٹھ خواتین مزدوروں سمیت کم از کم نو افراد کی موت ہوگئی ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ یہ حادثہ رام پورہاٹ کے قریب ملار پور میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھرا ایک آٹورکشہ جنوبی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس سے ٹکرا گیا ۔

      بیر بھوم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ناگیندر ناتھ ترپاٹھی نے بتایا کہ تھری وہیلر میں آٹھ خواتین سوار تھیں اور نواں متاثر اس کا ڈرائیور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین دھان کے کھیت سے گھر واپس لوٹ رہی تھیں۔ ایس پی نے بتایا کہ ان کی لاشوں کو آرام باغ اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ بس آرام باغ سے درگا پور جا رہی تھی ، تبھی ٹکر ہوگئی۔


      ادھر وزیر اعظم کے دفتر نے پی ایم مودی کے حوالے سے ٹویٹ کیا: مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں ایک المناک حادثہ میں جانوں کے ضیاع سے دکھی ہوں۔ زخمیوں کے لئے پرارتھنا۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دئے جائیں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: