Video: آسنسول میں ضمنی انتخابات کے دوران تشدد، بی جے پی امیدوار نے ٹی ایم سی پر لگایا حملے کا الزام
Video: آسنسول میں ضمنی انتخابات کے دوران تشدد، بی جے پی امیدوار نے ٹی ایم سی پر لگایا حملے کا الزام (Pic- ANI)
Asansol Lok Sabha Bypoll: مغربی بنگال کے آسنسول میں منگل کو لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کے دوران تشدد دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا پال نے ٹی ایم سی کے حامیوں پر ان کے قافلہ پر حملے کا الزام لگایا ہے ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کے آسنسول میں منگل کو لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کے دوران تشدد دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا پال نے ٹی ایم سی کے حامیوں پر ان کے قافلہ پر حملے کا الزام لگایا ہے ۔ اس حملے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں نظر آرہا ہے کہ کچھ لوگ قافلہ کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ کررہے ہیں ۔
سامنے آئے ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ بی جے پی امیدوار اگنی مترا پال کا قافلہ ایک راستے سے گزر رہا ہے ، اسی دوران بڑی تعداد میں لوگ اس کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور کاروں پر حملہ کررہے ہیں ۔ اس دوران ان کے ہاتھوں میں بانس کے ڈنڈے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اس پر اگنی مترا پال نے کہا کہ ٹی ایم سی کے لوگوں نے ان پر حملہ کیا ہے ۔ ان کے قافلہ پر پتھر پھینکے گئے ۔ انہوں الزام لگایا کہ پولیس نے اس پر کچھ نہیں کیا ۔
#WATCH | West Bengal: Violence breaks out in Asansol where bypoll voting to Lok Sabha seat is underway. Agnimitra Paul, who is BJP candidate for the seat alleges, "TMC people attacked us, hurled stones at our convoy. Police doing nothing... " pic.twitter.com/pdQGZWF57h
اگنی مترا پال نے کہا کہ ٹی ایم سی حامیوں نے میری سیکورٹی میں تعینات اہلکاروں پر بانس کے ڈنڈوں سے حملہ کیا ۔ ممتا بنرجی کچھ بھی کرلیں ، لیکن جیت بی جے پی کی ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ ایک خاتون اور ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ندیا نابالغ آبروریزی اور قتل کیس پر شرمناک تبصرہ کیا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ آبروریزی متاثرہ کا معاشقہ تھا یا وہ حاملہ تھی ۔
خیال رہے کہ مغربی بنگال میں آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات کیلئے سخت سیکورٹی کے درمیان منگل صبح سات بجے سے ووٹنگ ہورہی ہے ۔ آسنسول میں 2012 ووٹنگ مراکز میں سے کل 680 اور بالی گنج کے سبھی 300 ووٹنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔