مغربی بنگال : بی جے پی کی ریلی میں امت شاہ نے کہا : ممتا جی الیکشن آتے آتے تنہا کھڑی رہ جائیں گی
West Bengal Assembly Election 2021 : ہاوڑا میں ورچوئلی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ 10 سال پہلے لیفٹ کو ہراتے ہوئے ترنمول کانگریس نے حکومت بنائی تھی ۔ ممتا بنرجی نے تبدیلی کا وعدہ کرتے ہوئے ماں ، ماٹی اور مانش کا نعرہ دیا تھا ، لیکن آج ان کی پارٹی کے لوگ انہیں چھوڑ ررہے ہیں ۔ ان کے نعرے کا کیا ہوا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 03:35 PM IST

مغربی بنگال : بی جے پی کی ریلی میں امت شاہ نے کہا : ممتا جی الیکشن آتے آتے تنہا کھڑی رہ جائیں گی
مغربی بنگال میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری میں زور و شور سے مصروف بی جے پی نے اتوار کو ہاوڑہ میں بڑی ریلی کی ۔ اس ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پر جم کر نشانہ سادھا ۔ ہاوڑا میں ورچوئلی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ 10 سال پہلے لیفٹ کو ہراتے ہوئے ترنمول کانگریس نے حکومت بنائی تھی ۔ ممتا بنرجی نے تبدیلی کا وعدہ کرتے ہوئے ماں ، ماٹی اور مانش کا نعرہ دیا تھا ، لیکن آج ان کی پارٹی کے لوگ انہیں چھوڑ ررہے ہیں ۔ ان کے نعرے کا کیا ہوا ۔ امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ممتا جی الیکشن آتے آتے تنہا کھڑی رہ جائیں گی ۔ بتادیں کہ اس سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ شاہ کو مغربی بنگال کے دورہ پر جانا تھا ، لیکن اچانک ان کا دورہ رد ہوگیا ۔ لہذا انہوں نے دہلی سے ہی ریلی کو خطاب کیا ۔
امت شاہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ممتا بنرجی مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ نہیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیدی بنگال کے عوام کو آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ نہیں ملنے دے رہی ہیں ۔ کیونکہ یہ اسکیم مودی جی نے شروع کی ۔ میں مغربی بنگال کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ بی جے پی حکومت آنے کے بعد ہم پہلی کابینہ میں تجویز پیش کریں گے کہ ریاست میں یہ اسکیم نافذ ہو ۔
Leaders of Trinamool Congress & other parties are joining Bharatiya Janata Party. Mamata di will find herself alone by the time election happens. She has done injustice to people of State:Union Home Min & BJP leader Amit Shah addresses party rally in Howrah via video conferencing pic.twitter.com/1fqsASHe3j
— ANI (@ANI) January 31, 2021
امت شاہ نے مزید کہا کہ ممتا دیدی کی سرکار نے بنگال کی زمین کو خون آلود کیا ہے ۔ دیدی نے دراندازوں کو بنگال میں داخل ہونے کی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ دراندازوں کو صرف نریندر مودی جی کی قیادت میں بننے والی بی جے پی سرکار ہی روک سکتی ہے ۔