ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Election 2021: ممتا بنرجی کی جانچ میں ملی سنگین چوٹیں، سانس پھولنے اور سینے میں درد کی شکایت

west bengal assembly election 2021: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بدھ کو نندی گرام میں مبینہ طور پر حملہ ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ جب ان پر حملہ ہوا تو ان کے آس پاس ایس پی یا مقامی پولیس کے لوگ نہیں تھے۔

  • Share this:
West Bengal Election 2021: ممتا بنرجی کی جانچ میں ملی سنگین چوٹیں، سانس پھولنے اور سینے میں درد کی شکایت
ممتا بنرجی کی جانچ میں ملی سنگینیں چوٹیں، سانس پھولنے اور سینے میں درد کی شکایت

کولکاتا: مغربی بنگال (West Bengal) کے نندی گرام (Nandigram) میں انتخابی تشہیر مہم کے دوران مبینہ طور پر حملے کے بعد بدھ کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamamta Banerjee) کا ایکسرے کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو اس سرکاری اسپتال کے وڈبرن وارڈ کے خصوصی کیبن نمبر 12.5 میں لایا گیا اور وہاں چلتی پھرتی ایکسرے مشین کی مدد سے ان کا ایکسرے کیا گیا۔


ممتا بنرجی پر شام کو انتخابی تشہیر کے دوران مشرقی مدینی پور کے نندی گرام میں مبینہ طور پر حملہ ہوا۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ چار پانچ لوگوں نے انہیں دھکا دیا اور وہ گرگئیں۔ ان کے مطابق، ان کا پیر سوج گیا اور ان کے سینے میں درد اور بخار سا محسوس ہو رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ممتا بنرجی کے بائیں ٹخنے میں سنگین چوٹ آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیر پر خروچ کے نشانے ہیں۔ وہیں دائیں کندھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ممتا بنرجی کی کلائی اور گردن پر بھی چوٹ لگی ہے۔ SSKM اسپتال کے ڈاکٹر ایم بدوپادھیائے نے بتایا کہ وزیرا علیٰ کو اگلے 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔


پانچ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی


ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو اسی احاطے کے بانگر انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ایم آر آئی کے لئے لے جایا گیا۔ ممتا بنرجی کا علاج کر رہے میڈیکل ٹیم سے جڑے ان ڈاکٹر نے کہا، ’وزیر اعلیٰ کے بائیں پیر کا ایکسرے کیا گیا۔ ہم ایم آر آئی بھی کرنا چاہتے تھے۔ ان کی چوٹ کا اندازہ کرنے کے بعد علاج کا اگلا قدم طے کیا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایم آر آئی کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کو پھر خصوصی وارڈ میں لایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا، ’انہیں (اسپتال سے) چھٹی دینے سے پہلے ہمیں ان کی حالت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے‘۔ ریاستی حکومت نے ممتا بنرجی کے علاج کے لئے پانچ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی ہے۔

گورنر ممتا بنرجی کا حال جاننے اسپتال پہنچے

وہیں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ زخمی ممتا بنرجی کا حال جاننے بدھ کی رات سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال پہنچے۔ اس دوران وہاں موجود سینکڑوں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حامیوں نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے ’واپس جاو‘ کے نعرے لگائے۔ گورنر نے حادثہ کو لے کر انتظامیہ نے رپورٹ طلب کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 11, 2021 07:50 AM IST