ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی نے جاری کیا ویڈیو میسیج، ٹی ایم سی کارکنان سےکہا- امن بنائے رکھیں، 13 مارچ کو وہیل چیئر سے کروں گی ریلی

West Bengal Assembly Election 2021: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ویڈیو میسیج جاری کرکے ترنمول کانگریس کے لیڈروں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ممتا بنرجی بدھ کو نندی گرام میں ہوئے مبینہ حملے کے بعد سے کولکاتا کے اسپتال میں داخل ہیں۔ ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بتایا کہ ان کے سر اور پیر میں بہت درد ہے۔

  • Share this:
ممتا بنرجی نے جاری کیا ویڈیو میسیج، ٹی ایم سی کارکنان سےکہا- امن بنائے رکھیں، 13 مارچ کو وہیل چیئر سے کروں گی ریلی
ممتا بنرجی نے جاری کیا ویڈیو میسیج، ٹی ایم سی کارکنان سےکہا- امن بنائے رکھیں

West Bengal Assembly Election 2021: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے ویڈیو میسیج جاری کرکے ترنمول کانگریس (TMC) کے لیڈروں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ممتا بنرجی بدھ کو نندی گرام میں ہوئے مبینہ حملے کے بعد سے کولکاتا کے اسپتال میں داخل ہیں۔ ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بتایا کہ ان کے سر اور پیر میں بہت درد ہے۔


آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک ویڈیو میں ممتا بنرجی نے کہا- ’میں میرے بھائیوں، بہنوں سے امن وامان بنائے رہنے کی اپیل کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ کل مجھے چوٹ لگی تھی۔ میرے پیروں، ہاتھ، ٹخنوں میں چوٹ آئی ہے۔ لیگامینٹس ڈیمیج ہوئے ہیں۔ کل میں اپنی گاڑی کے بونیٹ پر کھڑے ہوکر لوگوں کا استقبال کررہی تھیں، تبھی پیچھے سے دھکا لگا تھا۔ اس سے میں گر پڑی تھی اور جس سے چوٹیں آئی ہیں۔ اس حادثہ کے بعد میرے سر اور سینے میں درد بھی ہے۔




شاید پرولیا کی ریلی وہیل چیئر پر کرنی پڑے: ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ دھکا مکی میں گاڑی کا پہیہ میرے پیر پر لگا تھا۔ اس حالت میں میرے پاس جو بھی ضروری دوائیاں تھیں، جو کہ ہمیشہ میرے پاس رہتی ہیں۔ انہیں کھاکر میں فوراً کولکاتا کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے میرا علاج چل رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا- ’میں ٹی ایم سی کارکنان اور سبھی لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ امن اور صبر کو برقرار رکھیں۔ ایسا کچھ بھی مت کیجئے گا، جس سے عوام کو کسی بھی طرح کی تکلیف ہو اور قانون کی خلاف ورزی ہو’۔ ایک منٹ 19 سیکنڈ کے ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آئندہ دو تین دن میں میں دوبارہ انتخابی تشہیری مہم کے کام میں لوٹ پاوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شاید پرولیا کی ریلی وہیل چیئر پر کرنی پڑے۔ اسے میں مینیج کرلوں گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 11, 2021 03:56 PM IST