ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Assembly Election: ترنمول کانگریس نے جاری کی 291 امیدواروں کی فہرست ، نندی گرام سے الیکشن لڑیں گی ممتا

West Bengal Assembly Election: پارٹی نے امیدواروں کی فہرست سے ایسے موجودہ ممبران اسمبلی کے نام ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ، جو 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں ۔

  • Share this:
West Bengal Assembly Election: ترنمول کانگریس نے جاری کی 291 امیدواروں کی فہرست ، نندی گرام سے الیکشن لڑیں گی ممتا
ترنمول کانگریس نے جاری کی 291 امیدواروں کی فہرست ، نندی گرام سے الیکشن لڑیں گی ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کیلئے ترنمول کانگریس نے 291 امیدواروں کی اپنی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس مرتبہ پارٹی نے 100 سے زیادہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے ۔ ان میں 50 خواتین ، 42 مسلم امیدوار شامل ہیں ۔ مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر ٹی ایم سی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی اس مرتبہ بھی نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑیں گی ۔


وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے سوبھن دیب بھٹاچاریہ اسمبلی الیکشن لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جو لوگ الیکشن میں چھوٹ رہے ہیں ، انہیں واپس سے قانون ساز کونسل میں لایا جائے گا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم آج 294 سیٹوں میں سے 291 سیٹوں کا اعلان کررہے ہیں ۔ دارجلنگ ، کلمپونگ اور کرسیانگ میں تین سیٹوں پر ہمارے دوست الیکشن لڑیں گے ۔



مغربی بنگال میں اس مرتبہ 8 مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔ 294 سیٹوں والی اسمبلی کیلئے 27 مارچ ( 30 سیٹ ) ، یکم اپریل ( 30 سیٹ) ، چھ اپریل (31 سیٹ )، 10 اپریل ( 44 سیٹ ) ، 17 اپریل (45 سیٹ) ، 22 اپریل (43 سیٹ) ، 26 اپریل ( 36 سیٹ) ، 29 اپریل ( 35 سیٹ) کو ہوگی ۔ مغربی بنگال میں ووٹوں کی گنتی دو مئی کو کی جائے گی ۔

بی جے پی سے ہے سخت ٹکر

ممتا بنرجی گزشتہ 10 سال سے بنگال پر راج کررہی ہیں ، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب انہیں کسی پارٹی سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بی جے پی کی ہندتووادی سیاست کا جواب دینے کیلئے ممتا مہاشیوراتری کے دن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 05, 2021 03:54 PM IST