ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بنگال الیکشن: بی جے پی نے جاری کی 57 امیدواروں کی فہرست ، نندی گرام میں ممتا کو ٹکر دیں گے شوبھیندو ادھیکاری

West Bengal Assembly Elections: بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے 57 امیدواروں کے نام پر مہر لگادی ہے ۔

  • Share this:
بنگال الیکشن: بی جے پی نے جاری کی 57 امیدواروں کی فہرست ، نندی گرام میں ممتا کو ٹکر دیں گے شوبھیندو ادھیکاری
بنگال الیکشن: بی جے پی نے جاری کی 57 امیدواروں کی فہرست ، نندی گرام میں ممتا کو ٹکر دیں گے شوبھیندو ادھیکاری

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نے 57 امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے 57 امیدواروں کے نام پر مہر لگادی ہے ۔ ارون سنگھ نے بتایا کہ شوبھیندو ادھیکاری نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔ بتادیں کہ اس سیٹ سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ ادھیکاری کچھ مہینے پہلے ہی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔


بی جے پی نے باگھمنڈی سیٹ کو اتحاد کی ساتھی پارٹی آجسو کیلئے خالی چھوڑ دیا ہے ۔ وہیں بی جے پی نے موینا سے سابق کرکٹر اشوک ڈنڈہ جبکہ ڈیبری سے سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش کو امیدوار بنایا ہے ۔ بی جے پی نے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے الیکشن کیلئے 57 امیدواروں کی یہ فہرست جاری کی ہے ۔ 57 امیدواروں میں سے چھ خواتین امیدوار ہیں ۔


بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی فہرست
بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی فہرست


ٹی ایم سی جاری کرچکی ہے امیدواروں کی فہرست

بی جے پی سے پہلے ترنمول کانگریس اور کانگریس و لیفٹ اتحاد بھی اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرچکا ہے ۔ ٹی ایم سی نے جمعہ کو اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی ، جس میں فلمی ہستیوں سیونی گھوش ، کوشانی مکھرجی اور راج چکرورتی سے لے کر سابق کرکٹر منوج تیواری اور فٹ بالر دیبیش بوس کے نام شامل ہیں ۔

ترنمول کانگریس نے 291 امیدواروں کی اپنی فہرست جاری کی تھی ۔ اس مرتبہ پارٹی نے 100 سے زیادہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے ۔ ان میں 50 خواتین ، 42 مسلم امیدوار شامل ہیں ۔ مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر ٹی ایم سی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا تھا ۔ وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی اس مرتبہ بھی نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑیں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 06, 2021 07:58 PM IST