ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال میں جے پی نڈا نے پھونکا انتخابی بگل ، 'پریورتن یاترا' کو دکھائی ہری جھنڈی

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مالدہ ضلع میں بی جے پی کی رتھ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کے تکبر کی وجہ سے بنگال کے کسان ’’وزیر اعظم سما ن نیدھی اسکیم ‘‘ سے محروم کردیا گیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2021 08:31 PM IST
  • Share this:
مغربی بنگال میں جے پی نڈا نے پھونکا انتخابی بگل ، 'پریورتن یاترا' کو دکھائی ہری جھنڈی
مغربی بنگال میں جے پی نڈا نے پھونکا انتخابی بگل ، 'پریورتن یاترا' کو دکھائی ہری جھنڈی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

کولکاتہ : بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج مالدہ ضلع میں بی جے پی کی رتھ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کے تکبر کی وجہ سے بنگال کے کسان ’’وزیر اعظم سما ن نیدھی اسکیم ‘‘ سے محروم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم مودی کی قیادت والی مرکزی کومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے پرعزم ہے اور اس کیلئے کام کررہی ہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج اس وقت کسانوں کے ساتھ کھانا کھارہے تھے جب ملک بھر کے کسان مرکزی حکومت کے تین متنازع قانون کے خلاف چکہ جام کررہے تھے ۔ نڈا نے کسانوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کاشت کاروں کے حق میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گمراہی پھیلارہی ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے خلاف ہے جب کہ مودی حکومت نے کسانوں کےلئے جو کام کئے ہیں وہ کسی بھی حکومت نے کام نہیں کیا ہے ۔


نڈا نے کہاکہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بنگال کے تقریبا 23 لاکھ کسانوں نے وزیر اعظم کسان اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے آن لائن درخواست دی ہے۔ تاہم ، ممتا حکومت نے ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے کسانوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے ۔ مودی کی قیادت میں بی جے پی بنگال میں گڈ گورننس دے سکتی ہے ۔ ہمارا ہدف مغربی بنگال میں اچھی حکمرانی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے اور دوسری طرف ترنمول کانگریس کے لیڈران بھتہ خوری اور پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔


نڈا نے کہا کہ اگلےانتخاب میں بہر صورت بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور ہم مرکزی حکومت کی ساری اسکیمیں نافذ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا بنگال کے عوام کو حق نہیں ہے کہ وہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو بنگال کے عوام کی فکر نہیں ہے ، انہیں صرف اپنے بھتیجے کی فکر ہے ۔ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ بنگال میں لوگ ممتا اور بھائپو کے اقتدار کو ختم کرنے کے لئے اپنا ذہن بنا چکے ہیں ۔ بنگال کے لوگ آئندہ انتخابات میں انہیں باہر کی راہ دکھائیں گے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم بنگال کے حقیقی نمائندے ہیں کیونکہ ہم اچھی انتظامیہ ، ثقافت اور ریاست کی جامع ترقی پر یقین رکھتے ہیں ۔ لیکن دوسری طرف ، میں آپ سب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو یہاں موجود ہیں - غریبوں کے لئے چاول چوری کرنے والے کون ہیں؟ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے بدعنوانی اور غریبوں کو کون محروم کرنے میں کون ملوث ہیں ؟ دیکھو ، آپ سب جانتے ہو کہ بدعنوانی کے پیچھے یہ کون لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امفان طوفان کے دوران بنگال کے عوام کو ریلیف نہیں ملا ۔ ممتا کی حکومت لاقانونیت ، انارکی ، سنڈیکیٹ کلچر کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے تبدیلی کا من بنالیا ہے ۔

جے پی نڈا اور بی جے پی لیڈران ریلی سے قبل کسانوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر کھچڑی اور سبزی کا سالن کھایا۔ ’’جئے شری رام‘‘ کے نعرے کے درمیان نڈا نے مالدہ میں بھی روڈ شو بھی کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 06, 2021 08:29 PM IST