ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

West Bengal Assembly Election 2021:مغربی بنگال میں پانچویں مرحلہ کےتحت6اضلاع کی45سیٹوں پرپولنگ جاری

West Bengal Assembly Election 2021:اس مرحلے میں ، مجموعی طور پر 1.13 کروڑ رائے دہندگان کو 342 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔جن میں سلی گوری کے میئر اشوک بھٹاچاریہ ، وزیر مملکت بروٹھی بس اور بی جے پی کے سامک بھٹاچاریہ شامل ہیں۔ تمام 45سینٹوں پر صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک 15،789 پولنگ بوتھ پر پولنگ ہورہی ہے۔

  • Share this:
West Bengal Assembly Election 2021:مغربی بنگال میں پانچویں مرحلہ کےتحت6اضلاع کی45سیٹوں پرپولنگ جاری
West Bengal Assembly Election 2021: مغربی بنگال میں پانچویں مرحلہ کے تحت6اضلاع کی 45سیٹوں پر پولنگ جاری

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2021 (West Bengal Assembly Election 2021)میں ، پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ 6 اضلاع کی 45 اسمبلی نشستوں پر امیدواروں کی قسمت آج ای وی ایم میں قید ہورہی ہے۔ یہ 45 سیٹیں جلپائی گوری ، کلیمپونگ ، دارجیلنگ ، نادیہ ، شمالی 24 پرگنا اور پورہ باردھمن اضلاع کے تحت آتی ہے۔ اس مرحلے میں شمالی بنگال کی 13 نشستیں بھی ہیں جو بی جے پی کا مضبوط گڑھ سمجھی جاتی ہیں۔ اسی دوران ، جنوبی بنگال کی نشستوں پر ترنمول کانگریس کا اثر و رسوخ دیکھا جاتاہے۔ وہیں سی پی ایم جنوبی بنگال کی کچھ سیٹوں پر بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔



اس مرحلے میں ، مجموعی طور پر 1.13 کروڑ رائے دہندگان کو 342 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔جن میں سلی گوری کے میئر اشوک بھٹاچاریہ ، وزیر مملکت بروٹھی بس اور بی جے پی کے سامک بھٹاچاریہ شامل ہیں۔ تمام 45سینٹوں پر صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک 15،789 پولنگ بوتھ پر پولنگ ہورہی ہے۔


کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پس منظر میں ، الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اپنے سیاسی جماعتوں کے ذریعہ تشہیر پر کچھ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کیا جس میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے وقت میں کمی کردی گئی ہے۔ کمیشن کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے روزانہ انتخابی مہم کا وقت شام سات بجے تک کم کردیا ہے۔ انتخابی مہم پہلے رات دس بجے تک چلائی جاسکتی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 17, 2021 08:16 AM IST