ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : ممتا بنرجی کو اسپتال سے ملی چھٹی ، ڈاکٹروں سے کئی مرتبہ کرچکی تھیں درخواست

Mamata Banerjee discharged : ڈاکٹروں نے کہا کہ علاج کے بعد ممتا بنرجی اچھا رسپانس کر رہی تھیں ۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ ممتا بنرجی بار بار چھٹی دئے جانے کی درخواست کررہی تھیں ، اسی وجہ سے انہیں کچھ ضروری ہدایات کے ساتھ چھٹی دیدی گئی ہے ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : ممتا بنرجی کو اسپتال سے ملی چھٹی ، ڈاکٹروں سے کئی مرتبہ کرچکی تھیں درخواست
مغربی بنگال : ممتا بنرجی کو اسپتال سے ملی چھٹی ، ڈاکٹروں سے کئی مرتبہ کرچکی تھیں درخواست ۔ تصویر : اے این آئی ۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ علاج کے بعد ممتا بنرجی اچھا رسپانس کررہی تھیں ۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ ممتا بنرجی بار بار چھٹی دئے جانے کی درخواست کررہی تھیں ، جس کی وجہ سے انہیں کچھ ہدایات کے ساتھ چھٹی دیدی گئی ہے ۔ راجدھانی کولکاتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی صحت کا سات دنوں بعد پھر سے جائزہ لیا جائے گا ۔


اس سے پہلے ممتا پر ہوئے حملے کو لے کر مغربی بنگال میں سبھی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے کافی بیان بازی ہوئی ہے ۔ برسراقتدار ترنمول کانگریس نے اس کے پیچھے کسی سازش کا اندیشہ ظاہر کیا تو بی جے پی کی طرف سے غیرجانبدارانہ جانچ کا مطلبہ کیا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ الیکشن کمیشن کو بھی اس واقعہ کو لے کر بیان جاری کرنا پڑا ہے ۔




الیکشن کمیشن ممتا کی سیکورٹی انچارج کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے

ادھر مشرقی مدنا پور میں انتخابی مہم کے دوران ممتا بنرجی کے سیکورٹی انچارج رہے پولس اہلکار کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتاہے ۔ کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیشن کو ریاستی حکومت اور اسمبلی انتخابات کےلئے مقرر کئے گئے دو مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ممتا بنرجی کے سیکورٹی انچارج سے غلطی ہوئی ہے ۔ کسی کو بھی ممتا بنرجی کے قریب نہیں جانا چاہئے ۔ کسی کو بھی سیکورٹی دائرے کو توڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں خصوصی مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز نندی گرام کے برولیا بازار میں انتخابی مہم کے دوران متعدد افراد وزیراعلیٰ کی گاڑی کے بہت قریب آگئے تھے۔ اس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوگیا تھا ۔ میرے خیال سے ایسا نہیں ہونا چاہئ ے تھا ۔یہ سیکورٹی کی سنگین غلطی ہے ۔

تاہم الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابھی تک ویڈیو فوٹیج سے یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ممتا بنرجی کے خلاف کارروائی کسی سازش کانتیجہ ہے؟ جیسا کہ ممتا بنرجی الزام لگارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت اور دونوں مبصرین کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم اس تناظر میں اپنی رائے ظاہر نہیں کرسکتے ہیں۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 12, 2021 07:58 PM IST