قتل کرکے درخت سے لٹکا دیا نعش، پیٹھ پر لکھا "بی جے پی کے لئے کام کرنے کا یہی ہوگا انجام"۔

مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں بی جے پی کے ایک نوجوان کارکن کے قتل کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزمین نے بی جے پی کارکن کے قتل کر کے اس کی لاش پیڑ سے لٹکا دی۔ یہی نہیں ، نعش کی پیٹھ پرپیغام لکھا گیا کہ بی جے پی کے لئے کام کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔

May 30, 2018 10:45 PM IST | Updated on: May 30, 2018 10:49 PM IST
قتل کرکے درخت سے لٹکا دیا نعش، پیٹھ پر لکھا

کلکتہ: مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں بی جے پی کے ایک نوجوان کارکن کے قتل کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزمین نے بی جے پی کارکن کے قتل کر کے اس کی لاش پیڑ سے لٹکا دی۔ یہی نہیں ، نعش کی پیٹھ پرپیغام   لکھا گیا کہ بی جے پی کے لئے کام کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں حال ہی میں پنچایت الیکشن کے قبل اور ووٹنگ کے دوران بھی کئی علاقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تشدد کے واقعات ہوئے تھے، جس میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد ممتا حکومت اور ٹی ایم سی ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں آگئی ہے۔

Loading...

اطلاعات کے مطابق بی جے پی کارکن کی شناخت تریلوچن مہتو (18) کے طور پر ہوئی ہے۔ قتل کے بعد اس کی پیٹھ پر بنگلہ زبان میں ایک پیغام لکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’’یہ 18 سال کی عمر میں بی جے پی کے لئے سیاست کرنے کا انجام ہے۔ ووٹ کے بعد سے تمہیں مارنے کی کوشش ہورہی تھی، آج تم مرگئے‘‘۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ ان کے کارکن تریلوچن مہتو کی محض اس لئے قتل کردیا گیا ہے کیونکہ اس نے پنچایت الیکشن کے دوران پارٹی کے لئے جی توڑ محنت کی تھی۔ بی جے پی کے ضلع صدر ودیا ساگر چکرورتی نے کہا کہ پرولیا میں پنچایت الیکشن کے نتائج میں اچھی کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے کارکن ہماری پارٹی کے لوگوں کو ڈرادھمکا رہے تھے۔ گزشتہ رات ان لوگوں نے تریلوچن کو اغوا کرلیا۔ پھر بے رحمی سے اس کا قتل کردیا۔

Loading...