مغربی بنگال : کوکین کے ساتھ پکڑی گئی بی جے پی یووا مورچہ کی لیڈر پامیلا گوسوامی ، پولیس نے کیا گرفتار
West Bengal Latest news: پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پامیلا گوسوامی کو جمعہ کو ان کی کار میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کوکین لے کر جارہی تھیں ۔ ان کے دوست پربیر کمار ڈے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 19, 2021 07:05 PM IST

مغربی بنگال : کوکین کے ساتھ پکڑی گئی بی جے پی یووا مورچہ کی لیڈر پامیلا گوسوامی ، پولیس نے کیا گرفتار (Photo : facebook / Pamelakolkata)
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوورا مورچہ کی خاتون لیڈر کو ڈرگس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بی جے پی کی خاتون لیڈر کو 100 گرام کوکین کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ بی جے پی کی اس یوورا مورچہ کی لیڈر کی شناخت پامیلا گوسوامی کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پامیلا گوسوامی کو جمعہ کو ان کی کار میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کوکین لے کر جارہی تھیں ۔ ان کے دوست پربیر کمار ڈے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
West Bengal: BJP Yuva Morcha leaders Pamela Goswami and Prabir De have been arrested with 100 grams of cocaine from New Alipore in Kolkata, say police
— ANI (@ANI) February 19, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کو طویل عرصہ سے پامیلا پر ڈرگس کے لین دین میں شامل ہونے کا شک تھا ۔ پامیلا اکثر ایک جگہ ٹھہرتی تھی ، جہاں وہ کوکین کا لین دین کرتی تھی ۔ پولیس کافی وقت سے پامیلا کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی تھی ، جس کے بعد آج انہیں رنگوں ہاتھوں کو گرفتار کیا گیا ۔