کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے بھبانی پور ضمنی اسمبلی انتخابات (Bhabanipur Assembly Seat) کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کو اپنی کرسی بچائے رکھنے کے لئے یہ ضمنی انتخاب جیتنا ضروری ہوگا۔ ان تینوں سیٹوں پر ووٹنگ کا نوٹیفیکیشن 6 ستمبر کو جاری کیا گیا ہے اور نامزدگی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 ستمبر ہے۔ ووٹوں کی گنتی تین اکتوبر کو ہوگی۔ اس سال مئی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران وہ نندی گرام سیٹ پر بی جے پی کے شوبھندو ادھیکاری سے ہار گئی تھیں۔ ممتا بنرجی کو 5 نومبر تک ریاستی اسمبلی کی رکنیت لینی ہوگی۔
پارٹی کے سینئر لیڈر سوبھن دیو چٹوپادھیائے نے بھبانی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے طور پر استعفیٰ دے دیا تھا، تاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ضمنی انتخاب لڑکر ریاستی اسمبلی کا رکن بننے کا راستہ صاف ہوسکے۔ چتوپادھیائے نے اس سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار اور اداکار رودرنیل گھوش کو تقریباً 28,000 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ ممتا بنرجی 2011 سے دو بار بھبانی پور سیٹ سے الیکشن جیت چکی ہیں۔

ممتا بنرجی کے خلاف بی جے پی پرینکا ٹبریوال کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹبریوال بی جے پی لیڈر بابل سپریو کی قانونی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔
ممتا بنرجی کے خلاف کون ہے امیدوار؟
ممتا بنرجی کے خلاف بی جے پی پرینکا ٹبریوال کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹبریوال بی جے پی لیڈر بابل سپریو کی قانونی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔ بابل سپریو کے کہنے پر ہی پرینکا ٹبریوال نے سال 2014 میں بی جے پی جوائن کی تھی۔ بھبانی پور سیٹ سے لے کر لیفٹ فرنٹ نے سی پی ایم کے شری جیب بسواس کو امیدوار بنایا ہے۔ بھبانی پور کے رکن اسمبلی رہے سوبھن دبے چٹوپادھیائے اب کھرداہا اسمبلی سیٹ سے قسمت آزمائیں گے۔
کانگریس نے چھوڑا میدان
بھبانی پور ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے خلاف اپنا امیدوار اتارنے کا وعدہ کرنے کے ایک دن بعد کانگریس نے یو ٹرن لے لیا اور کہا کہ پارٹی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے خلاف کسی کو امیدوار نہیں بنائے گی۔ ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے حکم کے مطابق، کانگریس 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے قبل نہ تو ممتا بنرجی کے خلاف کوئی امیدوار اتارے گی اور نہ ہی ان کے خلاف تشہیر کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔