مغربی بنگال: مرکزی وزیر نشیتھ پرمانک کے قافلہ پر حملہ کی ہوگی سی بی آئی جانچ، ہائی کورٹ نے دیا حکم

مغربی بنگال: مرکزی وزیر نشیتھ پرمانک کے قافلہ پر حملہ کی ہوگی سی بی آئی جانچ، ہائی کورٹ نے دیا حکم (File Photo)

مغربی بنگال: مرکزی وزیر نشیتھ پرمانک کے قافلہ پر حملہ کی ہوگی سی بی آئی جانچ، ہائی کورٹ نے دیا حکم (File Photo)

Nisith Pramanik Convoy Attack: پرمانک کے قافلہ پر گزشتہ فروری میں مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے دنہاٹا علاقہ میں اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ پارٹی کارکنان سے ملنے کیلئے مقامی بی جے پی دفتر جارہے تھے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • West Bengal | Kolkata
  • Share this:
    کولکاتہ : مغربی بنگال میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور نشیتھ پرمانک کے قافلہ پر حملے کی جانچ اب سی بی آئی کرے گی ۔ منگل کو کولکاتہ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ پرمانک کے قافلہ پر گزشتہ فروری میں مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے دنہاٹا علاقہ میں اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ پارٹی کارکنان سے ملنے کیلئے مقامی بی جے پی دفتر جارہے تھے ۔ مغربی بنگال کی ٹی ایم سی سرکار کی جانب سے ان الزامات کو غلط بتایا جارہا ہے ۔

    کولکاتہ ہائی کورٹ نے پرمانک کے قافلہ پر کوچ بہار ضلع میں ہوئے حملہ معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے الزامات کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس پرکاش سریواستو کی صدارت والی بینچ نے منگل کو یہ حکم جاری کیا ۔

    اس معاملہ میں عرضی گزار اور مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے ایک مفاد عامہ کی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ پرمانک جب 25 فروری کو اپنے انتخابی حلقہ کے دورے پر تھے، تب دنہاٹا میں ان پر حملہ کیا گیا اور ان کے قافلہ پر پتھراو کیا گیا ۔

    شوبھیندو ادھیکاری نے اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کی تھی ۔ انہوں نے الزام لگایا تھاکہ نشیتھ پرمانک کو اس وقت سیکورٹی فراہم کررہے سی آئی ایس ایف کی جانچ سے شکایت کرنے کے باوجود بنگال پولیس نے معاملہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ شوبھیندو ادھیکاری یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر کی کار پر بم بھی پھینکے گئے تھے، جس سے ان کی کار کو نقصان پہنچا تھا ۔

    یہ بھی پڑھئے:  قومی اتحاد کی مثال بنی یہ جیل، رمضان اور نوراتری ایک ساتھ منا رہے ہیں قیدی


    یہ بھی پڑھئے: جامعہ تشددمعاملہ: شرجیل امام۔صفوراسمیت9ملزموں کوہائی کورٹ سےجھٹکا، ٹرائل کورٹ کافیصلہ پلٹا



    وہیں ریاستی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے مغربی بنگال کے ایڈوکیٹ جنرل ایس این مکھرجی نے درخواست کی مخالفت کی اور الزامات کی تردید کی۔ شوبھیندو ادھیکاری نے پی آئی ایل میں الزام لگایا کہ یہ حملہ حکمراں ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے کیا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: