ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک میں چھیڑی نئی سیاسی بحث

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پدیاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کولکاتا بھی ہو۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اقتدار کا ارتکاز ہونا چاہیے اور چار دارلحکومتوں میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونی چاہئے۔

  • Share this:
مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک میں چھیڑی نئی سیاسی بحث
مغربی بنگال: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک میں چھیڑی نئی سیاسی بحث

کولکاتا: موقع بھلے ہی سیاست کا نہیں تھا۔ آج ہر سیاسی جماعت سیاست سے الگ ہٹ کر ملک کے اس عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے، پھر بھی کولکاتا میں آج کے دن جم کر سیاست دیکھنے کو ملی۔ بنگال اسمبلی الیکشن سامنے ہے اور ایسے موقع پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کا موقع بھلا سیاسی لیڈران کیوں نہ سامنے آتے۔ وزیر اعظم بھی کولکاتا میں اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں اور نیتاجی سے اپنے گہرے لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے بنگالیوں کو بنگلہ زبان میں مخاطب کرکے دل جیتنے کی کوشش کی تو وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک نئی بحث شروع کرتے ہوئے لوگوں کو اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کی ہے۔


نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پدیاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کولکاتا بھی ہو۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اقتدار کا ارتکاز ہونا چاہئے اور چار دارالحکومت میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونی چاہئے۔ ممتا بنرجی کی تجویز کے مطابق کولکاتا کے ساتھ جنوبی ہندوستان، شمالی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان کے کسی ایک ایک شہر کو دارالحکومت قرار دیا جانا چاہئے۔


ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کولکاتا بھی ہو۔
ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کولکاتا بھی ہو۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ کیرالہ، اترپردیش، سنٹرل ہندوستان اور مدھیہ پردیش اور شمالی مشرقی ہندوستان کے کسی ایک کو دارالحکومت قرار دینا چاہئے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد بنگال، بہار سے شروع ہوئی تھی۔ گاندھی جی کلکتہ کے بلیا گھاٹا آکر احتجاج کرتے تھے۔ بنگال نے سماجی اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا ہے، بنگال کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی دو صفحے کی کتاب پڑھ کر نیتا جی کو نہیں جان سکتا ہے۔ نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر ممتا نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو نظر انداز کیا ہے۔ ہم ایک عرصہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ نیتاجی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل قرار دیا جائے۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ نیتا جی کے نام سے منسوب بندرگاہ کا نام شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر کیوں رکھا گیا۔ کلکتہ ہندوستان کا ایک عرصہ 1911 تک ملک کا دارلحکومت رہا ہے۔

سیاسی ماہرین ممتا بنرجی کے اسمبلی انتخابات سے قبل کولکاتا کو ملک کا دارالحکومت قرار دینے کے مطالبے کو سیاسی فیصلے کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔ انکے مطابق ممتا بنرجی نے اس کے ذریعہ ریاست کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ دوسری جانب ممتا بنرجی نے ملک کے دیگر حصوں میں دارالحکومت قرار دے کر دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ممتابنرجی نے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کو اس معاملے کو دہلی میں اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم مرکزی وزیر بابل سپریا نے وزیر اعلی کے مطالبے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کن ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 23, 2021 11:55 PM IST