ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: ممتا بنرجی نے کہا- بی جے پی کے لوگ تیوہاروں میں ڈالتے ہیں رخنہ

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی تنقید کرتے ہوئے پوجا اور عبادت میں رخنہ ڈالنا ان کا کام بن گیا ہے۔ بانکوڑہ ضلع میں سرکاری پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے درگا پوجا، کالی پوجا اور چھٹ پوجا کے دوران عدالتوں میں مقدمہ دائر کیے جانے سے متعلق کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے پوجا کے درمیان رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔

  • Share this:
مغربی بنگال: ممتا بنرجی نے کہا- بی جے پی کے لوگ تیوہاروں میں ڈالتے ہیں رخنہ
مغربی بنگال: ممتا بنرجی نے کہا- بی جے پی کے لوگ تیوہاروں میں ڈالتے ہیں رخنہ

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی تنقید کرتے ہوئے پوجا اور عبادت میں رخنہ ڈالنا ان کا کام بن گیا ہے۔ بانکوڑہ ضلع میں سرکاری پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے درگا پوجا، کالی پوجا اور چھٹ پوجا کے دوران عدالتوں میں مقدمہ دائر کیے جانے سے متعلق کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے پوجا کے درمیان رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں تمام تہوار پرامن ماحول منعقد ہوتا رہا ہے۔ مگر کچھ لوگ تہواروں کے درمیان رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کہا کہ انتخابات کے دوران لوگ پیسہ تقسیم کرکے ووٹ خریدنے کی کوشش کرتے ہیں آپ لوگ ایسے لوگوں سے روپئے لے لیں، مگر ووٹ نہیں دیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوک بے روزگار ہوگئے ہیں۔ نوکریاں ختم ہوگئی ہیں ۔اس لئے حکومت نے ملازمت کے مواقع پید کرنےکی کوشش کی ہے۔ میٹنگ سے وزیر اعلی نے عام آدمی کی مختلف مشکلات سے آگاہ کرنے کے لئے دو نئے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ ممتا بنرجی نے دو منصوبوں کا اعلان کیا ہے جن کا نام’’ڈور ٹو ڈور گورنمنٹ‘‘ اور ’’کرمائی دھرم‘‘ ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 23, 2020 05:50 PM IST