ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی نےکہاـ ترنمول کانگریس شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ نےکہا کہ میں نے اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریر سنی ہے۔ تعجب خیز بات ہےکہ ایک ریاست کا وزیر اعلیٰ لوگوں کومارنےکی بات کیسےکرسکتا ہے۔ یہی زبان مرکزی وزیر بھی استعمال کررہے ہیں۔

  • Share this:
ممتا بنرجی نےکہاـ ترنمول کانگریس شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ
ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو ۔

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں کےذریعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے مخالفین کو 'ملک مخالف' قرار دیئے جانے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتےہوئےکہا ہےکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ جہاں خواتین احتجاج کررہی ہیں کہ سامنے فائرنگ بھی اسی مقصد کے تحت کیا جارہا ہے۔ ممتا بنرجی نےکہا کہ انتخابی موسم میں مودی خود کو چوکیدار قرار دیتے ہیں مگر عوام پریشان حال ہیں،حقوق چھینے جارہے ہیں اور چوکیدارخاموش تماشائی ہیں۔ انہوں  نےکہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اورشاہین باغ میں فائرنگ کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے زہریلے بیانات سے متاثرہورہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے شاہین باغ میں احتجاج کررہی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئےکہا کہ ان کی پارٹی ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نےکہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق غلط فہمیاں پھیلاجارہی ہیں۔ پہلے ہندوستانی شہریوں کو غیر قرار دیا جائے گا اس کے بعد احسان کیا جائےگا۔ ممتا بنرجی نےکہا کہ یہ بات حیرت انگیز ہےکہ کوئی اپنے ہی ملک میں غیر ملکی کیسے ہوسکتا ہے۔


مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت، یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی تنقید کی ہے۔ فائل فوٹو
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت، یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی تنقید کی ہے۔ فائل فوٹو


مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ نےکہا کہ میں نے اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریر سنی ہے۔ تعجب خیز بات ہےکہ ایک ریاست کا وزیر اعلیٰ لوگوں کو مارنے کی بات کیسےکرسکتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسی طرح کی زبان مرکزی وزیر بھی استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی نفرت او ر تقسیم کی سیاست کررہی ہے اور ملک کے عوام کو مذہبی بنیادوں پر اشتعال دلارہی ہے۔ ممتابنرجی نےکہا کہ جب سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا ہےکہ ملک کےہرایک شہری کو دھرنا اور مظاہرہ کرنا ہر ایک شہری کا حق ہے۔ ممتا بنرجی نےکہا کہ احتجاج کرنے والوں پرحملےکا مقصدخلفشار مچانا اور پورے دھرنےکو مذہبی رنگ دینا ہے۔ ممتابنرجی نےکہا شاہین باغ کے طرزپرکولکاتا اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج ہو رہے ہیں اور سب پرامن ماحول میں ہورہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پولس کی موجودگی میں مطاہرین پرفائرنگ کیا جانا افسوسناک ہے۔
First published: Feb 05, 2020 11:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading