کولکاتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی قومی پارٹی کا درجہ کھونے کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو فون کیا تو وہ استعفیٰ دے دیں گی۔ مغربی بنگال اسٹیٹ سکریٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا نام آل انڈیا ترنمول کانگریس بنا رہے گا۔ بنگال کے اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کے اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے انہوں نے (ممتا) نے کال کی تھی، ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ میں نے امت شاہ کو ٹی ایم سی کی قومی حیثیت کے ختم ہونے کو لیکر فون کیا تھا، تو میں استعفیٰ دے دوں گی۔
عہدیدار نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ جب الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کی قومی پارٹی کا درجہ ختم کردیا تھا، تو ممتا بنرجی نے امت شاہ کو فون کیا اور ان سے فیصلہ منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ وہ (بی جے پی) 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 200 سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت پائے گی۔
'عتیق احمد شہید ہوئے، ملے بھارت رتن' کانگریس کونسلر امیدوار کے اس مطالبے سے سبھی حیرانوزیر اعلیٰ نے کہا کہ تجربہ کار لیڈر مکل رائے کے بیٹے سبھرانشو کی طرف سے ان کے والد کی گمشدگی کے بارے میں درج کرائی گئی شکایت پر ریاستی انتظامیہ جائزہ لے گی۔ مکل رائے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیمنشیا اور پارکنسنز کے مرض میں مبتلا ہیں۔
مکل رائے نے گمشدگی کی شکایت درج ہونے کے بعد دہلی میں ڈرامائی انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ 'بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے' ہیں اور امت شاہ سے ملنا چاہتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔