بنگال میںEDکے چھاپے، ممتا کے وزیر کے قریبی کے گھر پر ملے20کروڑ، بی جے پی نے کہا’یہ تو بس ٹریلر ہے‘
سویندو ادھیکاری نے پھر دو اور ٹویٹس کیے، جن میں سے ایک میں انہوں نے ارپیتا مکھرجی کے ساتھ بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کی تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی بعد کی ٹوئٹ میں انہوں نے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے۔
سویندو ادھیکاری نے پھر دو اور ٹویٹس کیے، جن میں سے ایک میں انہوں نے ارپیتا مکھرجی کے ساتھ بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کی تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی بعد کی ٹوئٹ میں انہوں نے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے۔
کولکاتہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں مغربی بنگال کی ممتا حکومت کے دو وزراء کے 13 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران وزیر کے قریبی ساتھی کے گھر سے تقریباً 20 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔ جو تصویریں سامنے آئی ہیں ان میں 500 اور 2000 روپے کے نوٹوں کا ڈھیر نظر آرہا ہے۔
ای ڈی نے جمعہ کو ریاست کے صنعت و تجارت کے وزیر اور حکمراں ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھا چٹرجی اور پریش چندر ادھیکاری کے کوچ بہار ضلع کے میکھلی گنج میں واقع رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی یہ کارروائی دیر رات تک جاری رہی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ایجنسی کے کم از کم سات سے آٹھ اہلکار صبح 8.30 بجے کے قریب چٹرجی کی رہائش گاہ نکتلہ پہنچے۔ پارتھا چٹرجی ابھی صنعت و تجارت کے وزیر ہیں، وہ اس وقت وزیر تعلیم تھے جب یہ مبینہ گھوٹالہ ہوا تھا۔ سی بی آئی نے ان سے دو بار پوچھ تاچھ کی ہے۔ پہلی پوچھ تاچھ 25 اپریل اور دوسری بار 18 مئی کو کی گئی۔ سی بی آئی نے مغربی بنگال کے وزیر مملکت برائے تعلیم سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی بیٹی کی اسکول ٹیچر کی نوکری بھی چلی گئی ہے۔
وزیر کے قریبی معاون کے گھر ملے 20 کروڑ روپے معلومات کے مطابق ای ڈی نے مغربی بنگال حکومت میں وزیر پارتھا چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے اس مدت کے دوران تقریباً 20 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے۔ اس کارروائی کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں 500 اور 2000 روپے کے نوٹوں کا ایک بہت بڑا ڈھیر نظر آ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارپیتا کے علاوہ ای ڈی نے کئی اور جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس فہرست میں وزیر پارتھا چٹرجی، مانک بھٹاچاریہ، آلوک کمار سرکار، کلیان موئے گنگولی جیسے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔
سوئندو نے ٹوئٹ کی تصویر، نظر آیا نوٹوں کا ڈھیر دوسری جانب بنگال میں بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں نوٹوں کے ڈھیر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ سویندو ادھیکاری نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ای ڈی نے ایس ایس سی گھوٹالہ معاملے میں مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر سے 20 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ریاستی حکومت کی وزارت تعلیم کے قومی نشان والے لفافوں میں نقدی بھی ملی ہے۔ سویندو ادھیکاری نے پھر دو اور ٹویٹس کیے، جن میں سے ایک میں انہوں نے ارپیتا مکھرجی کے ساتھ بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کی تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی بعد کی ٹوئٹ میں انہوں نے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔