ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے سب کے سامنے کھینچا خاتون ایم ایل اے کا رخسار بی جے پی رکن پارلیمنٹ ویڈیو شیئر کرکے سادھا نشانہ

West Bengal Election 2021: بی جے پی رکن پارلیمنٹ لاکیٹ چٹرجی نے ٹوئٹ کرکے لکھا ہے، ’ٹی ایم سی خواتین کو بااختیار بنارہی ہے۔ یہ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی اور موجودہ بانکرا خاتون رکن اسمبلی ہیں، جو ٹکٹ نہ ملنے کے سبب مایوس تھیں، شرم آنی چاہئے‘۔

  • Share this:
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے سب کے سامنے کھینچا خاتون ایم ایل اے کا رخسار بی جے پی رکن پارلیمنٹ ویڈیو شیئر کرکے سادھا نشانہ
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے سب کے سامنے کھینچا خاتون ایم ایل اے کا رخسار بی جے پی رکن پارلیمنٹ ویڈیو شیئر کرکے سادھا نشانہ

نئی دہلی: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات (West Bengal Election 2021) کو کچھ ہی دن بچے ہیں۔ ایسے میں بیان بازی سمیت کچھ ویڈیو کو لے کر لیڈر ایک دوسرے پر حملہ بول رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ مغربی بنگال سے سامنے آیا ہے۔ بنگال سے بی جے پی (BJP) کی رکن پارلیمنٹ لاکیٹ چٹرجی (Locket Chatterjee) نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس اور اس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی (Kalyan Banerjee) پر جم کر تنقید کی ہے۔ اس ویڈیو میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سب  کے سامنے پریس کانفرنس میں پارٹی کی ایک خاتون رکن اسمبلی کے رخسار کو کھینچتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


یہ ویڈیو کب کا ہے، یہ واضح نہیں ہے، لیکن لاکیٹ چٹرجی کا دعویٰ ہے کہ اس میں نظر آرہے شخص ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی ہیں۔ لاکیٹ چٹرجی نے ٹوئٹ کرکے لکھا ہے، ’ٹی ایم سی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے، یہ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی اور سبکدوش ہونے والی بانکرا خاتون رکن اسمبلی ہیں، جو ٹکٹ نہ ملنے کے سبب مایوس تھیں۔ شرم آنی چاہئے‘۔




اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بی جے پی ترنمول کانگریس کو لے کر حملہ آور ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے اس تعلق سے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں خواتین جرائم مثلاً آبروریزی، چھیڑخانی جیسے حادثات میں گزشتہ 10 سال میں کچھ بھی کمی نہیں آئی ہے۔ یہاں تک کہ ریاست کی ممتا حکومت نے ریاست میں ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار بھی این سی آر بی کو نہیں دیئے ہیں۔ اس کے سبب تفصیلی رپورٹ بھی نہیں تیار ہو پائی ہے۔

وہیں دوسری طرف ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس بار 50 خواتین کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ حال ہی میں کولکاتا میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خواتین کے تحفظ اور مہنگائی سے متعلق ریلی بھی کی ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں ان کے ساتھ خواتین بھی نظر آئیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 10, 2021 08:58 AM IST