West Bengal Assembly Election:آج آٹھویں اورآخری مرحلہ کےتحت35سیٹوں پرہورہی ہے پولنگ
مغربی بنگال میں آٹھویں اور آخری مرحلے کے تحت اسمبلی انتخابات جاری
West Bengal Assembly Election:ان انتخابات میں 84 لاکھ سے زائد ووٹرس35 اسمبلی نشستوں پر 283 سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ سب کی نگاہیں ترنمول کانگریس کے برہم ضلعی صدر انوبرتا منڈل(Anubrata Mandal) پر ہوں گی جو الیکشن کمیشن کی کڑی نگرانی میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منڈل کو جمعہ کی شام سات بجے تک نگرانی میں رکھا گیا ہے
کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات(West Bengal Assembly Election) کے لیے آج آٹھویں اور آخری مرحلے کی پولنگ ہوگی ۔ ان انتخابات میں 84 لاکھ سے زائد ووٹرس35 اسمبلی نشستوں پر 283 سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ سب کی نگاہیں ترنمول کانگریس کے برہم ضلعی صدر انوبرتا منڈل(Anubrata Mandal) پر ہوں گی جو الیکشن کمیشن کی کڑی نگرانی میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منڈل کو جمعہ کی شام سات بجے تک نگرانی میں رکھا گیا ہے کیونکہ ریاست میں چیف انتخابی افسر کو ان کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔چھلے سات مراحل میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کےدرمیان براہ راست مقابلہ ہوا ہے۔آٹھویں مرحلے میں ٹی ایم سی اور کانگریس اور بائیں بازو اتحاد کے درمیان سخت مقابلہ کا امکان ہے۔ ۔ یہاں دونوں کانگریس اور ٹی ایم سی ، مسلم ووٹروں سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔
The final phase of polling underway in Battleground Bengal.
2019 کے لوک سبھا انتخابات اور 2016 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈروں کو بھی اسی طرح کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ انتخابی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پچھلے سات مراحلے کے دوران ، خاص طور پر چوتھے مرحلے کے پولنگ کے دوران ، جس میں کوک بہار میں پانچ افراد کی موت ہوئی تھی ، کے تناظر میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔عہدیدارنے بتایاہے کہ الیکشن کمیشن نے آٹھویں مرحلے میں آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی افواج کی کم از کم 641 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جن میں سے 224 کمپنیوں کو بیر بھوم ضلع میں تعینات ہوں گے۔
ووٹنگ کے دوران کورونا رہنما خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق ، منگل کو مغربی بنگال میں انفیکشن کے 16403 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 776345 ہوگئی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔