ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

قبائلی خاندان کے ساتھ گھریلو انداز میں نظر آئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کے ساتھ کھانا پکاتے ہوئے قبائلی طبقے کو حکومت پر بھروسہ رکھنے کا یقین دلایا ۔ وزیر اعلی کی انوکھی ادا پر قبائلی طبقہ بھی خوش ہے ۔

  • Share this:
قبائلی خاندان کے ساتھ گھریلو انداز میں نظر آئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی
قبائلی خاندان کے ساتھ گھریلو انداز میں نظر آئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

الیکشن میں جیت حاصل کرنے کیلئے لیڈران عوام کے قریب سے قریب تر ہونے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔ عوام لیڈران سے ان کے کاموں کا حساب مانگتے ہیں ، لیڈران کو ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ، لیکن ان سب کے باوجود لیڈران عام لوگوں تک پہنچنے کی تمام تر کوشش کرتے ہیں ۔ بنگال کی سیاست میں بھی ان دنوں کچھ ایسا ہی دیکھئے کو مل رہا ہے ۔ اسمبلی الیکشن کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال دورے کے دوران قبائلی خاندان کے گھر کھانا کھا کر ان کا اعتماد جیتنے کی کوشش کی تو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی دو قدم آگے بڑھتے ہوئے قبائلی طبقے کے ساتھ کھڑی نظر آئیں ۔ ان کے مسائل کے حل کا وعدہ کیا اور ان کے کچن میں جاکر کھانا بھی بنایا۔


وزیر اعلی نے ان کے ساتھ کھانا پکاتے ہوئے قبائلی طبقے کو حکومت پر بھروسہ رکھنے کا یقین دلایا ۔ وزیر اعلی کی انوکھی ادا پر قبائلی طبقہ بھی خوش ہے ۔ ممتا بنرجی کو ملک کی سیاست میں لڑاکو لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ مختلف مدعوں پر ممتا بنرجی نے بی جے پی کے خلاف مورچہ سنبھالتے ہوئے لیڈران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو بنگال میں ملی نمایاں کامیابی کے بعد بی جے پی نے بنگال اسمبلی الیکشن میں بھی شاندار کامیابی کے ساتھ اقتدار پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کے لئے بی جے پی کی سرگرمیاں تیز ہے۔


وہیں ممتا بنرجی ریاست میں تیسری مرتبہ ترنمول کانگریس کو کامیابی ملنے کے دعوے کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو سخت ٹکر دیتی نظر آرہی ہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 30, 2020 10:45 PM IST