ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال :این آرسی کی مخالفت کےباوجودحراستی کیمپ کے لیے دی گئی زمین:ممتاپر سی پی ایم نےلگایاالزام

فیاض احمد خان نے کہا کہ این پی آر و این آر سی کے لئے افسران کو تربیت دی جارہی ہے

  • Share this:
مغربی بنگال :این آرسی کی مخالفت کےباوجودحراستی کیمپ کے لیے دی گئی زمین:ممتاپر سی پی ایم نےلگایاالزام
فیاض احمد خان نے کہا کہ این پی آر و این آر سی کے لئے افسران کو تربیت دی جارہی ہے

این آر سی اور سی اے اے کے خلاف کولکاتا میں پیر کے روزسی پی ایم کی جانب سے احتجاجی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔شہر کے پارک سرکس میدان میں منعقد میٹنگ میں نواین آر سی نو سی اے اے اور نو این پی آر کا نعرہ لگایا گیا۔سی پی ایم نے اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر این آر سی و سی اے إے کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔


سی پی ایم لیڈر فیاض احمد خان نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے این آر سی و سی اے اے کی مخالفت کے باجود کولکاتا کارپوریشن میں این پی آر کی معلومات کو حیران کن بتایا ۔فیاض احمد خان نے کہا کہ این پی آر و این آر ی کے لئے افسران کو تربیت دی جارہی ہے جس سے بنگال کے عوام بے خبر ہیں انہوں نے بنگال میں حراستی بنائے جانے کے کئے حکومت کی جانب سے زمین کی فراہمی کا الزام لگاتےہوئے ہے کہا کہ انکی پارٹی اس تعلق سے عوام میں بیداری مہم چلائے گی۔


بنگال میں حراستی کیمپ قائم کرنے نہیں دیا جائے گا:ممتا بنرجی


ساطق ایم پی محمد سلیم نے وزیر اعظم کے کولکاتا دورے کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی اورپی ایم مودی کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں کہا کہ ممتابنرجی کو اسکا جواب دینا ہوگا۔ محمد سلیم نے حکومت سے اسمبلی میں سی اے اے و این ار سی مخالف بل پاس کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

وزیر اعظم کے کولکاتا دورے کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی اورپی ایم مودی کی ملاقات
وزیر اعظم کے کولکاتا دورے کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی اورپی ایم مودی کی ملاقات


یہ بھی پڑھیں : ہندوستان سے عازمین حج کی پرواز کاسلسلہ 22 جون سے ہوگا شروع : حج کمیٹی آف انڈیا
یہ بھی پڑھیں :شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: کتاب میلے میں مشاعرے کے ذریعہ ظاہرکی جائیگی ناراضگی، مغربی بنگال اردو اکاڈمی کااعلان
First published: Jan 21, 2020 09:34 AM IST