உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Howrah Violence: ہاوڑہ میں پھر تشدد، پولیس افسران کا تبادلہ، دفعہ 144 لاگو، مرشد آباد میں 14 جون تک انٹرنیٹ بند

    Howrah Violence: ہاوڑہ میں پھر تشدد، پولیس افسران کا تبادلہ، دفعہ 144 لاگو، مرشد آباد میں 14 جون تک انٹرنیٹ بند

    Howrah Violence: ہاوڑہ میں پھر تشدد، پولیس افسران کا تبادلہ، دفعہ 144 لاگو، مرشد آباد میں 14 جون تک انٹرنیٹ بند

    Howrah Violence: مغربی بنگال حکومت نے ہاوڑہ میں تشدد کے بعد غلط معلومات کے پھیلنے کو روکنے کے لیے مرشد آباد ضلع کے کچھ حصوں میں منگل تک انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال حکومت نے ہاوڑہ میں تشدد کے بعد غلط معلومات کے پھیلنے کو روکنے کے لیے مرشد آباد ضلع کے کچھ حصوں میں منگل تک انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے عہدیدار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بیل ڈانگا پولس تھانہ علاقہ کے بیل ڈانگا 1 بلاک اور بیل ڈانگا 2 بلاک جس میں ریجی نگر اور شکتی پور تھانہ علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے، میں انٹرنیٹ خدمات کو 14 جون کی صبح 6 بجے تک معطل کر دیا گیا ہے۔ ہاوڑہ ضلع میں ہفتہ کی صبح صورتحال پرامن رہا، جہاں جمعہ کو پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔ پورے ہاوڑہ ضلع میں 13 جون تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور 15 جون تک البیریا، ڈومجور اور پنچالا جیسے کئی علاقوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کلدیپ بشنوئی پر بڑی کارروائی، کانگریس نے دکھایا باہر کا راستہ


      وہیں کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات پورے ضلع بشمول تشدد سے متاثرہ علاقوں میں نافذ رہے اور انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ حکام کے مطابق ہاوڑہ کے الوبیریا، پنچلا اور جگت بلبھ پور علاقوں میں اور اس کے علاوہ ان علاقوں کے ریلوے اسٹیشنوں اور قومی شاہراہوں کے آس پاس پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے، اجلاس کرنے یا کوئی خطرناک ہتھیار رکھنے یا ایسا کوئی بھی کام کرنا ممنوع ہے، جس سے عوامی امن و امان میں خلل پڑے ۔ یہ پابندیاں 10-15 جون تک نافذ رہیں گی۔ پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل رہیں اور یہ خدمات 13 جون تک معطل رہیں گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Saharanpur Violence: پولیس نے 64 افراد کو کیا گرفتار، دو کے گھر پر چلا بلڈوزر


      دوسری طرف مغربی بنگال کی حکومت نے پیغمبر اسلام کے بارے میں مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کو لے کر ہوئے پرتشدد مظاہرے کے ایک روز بعد ہفتہ کو ضلع پولیس کے افسران کا تبادلہ کر دیا ۔ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے کولکاتہ پولیس کے ایڈیشنل کمشنر پروین ترپاٹھی کو ہاوڑہ شہر کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا ہے۔

      اس کے علاوہ کولکاتہ پولیس کی ڈی سی پی (ساؤتھ ویسٹ) سواتی بھنگالیہ کو ہاوڑہ (رورل) کا نیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بنایا گیا ہے۔ حکم کے مطابق ہاوڑہ سٹی پولیس کمشنر سی سدھاکر کو کولکاتہ پولیس کا جوائنٹ کمشنر آف پولیس بنایا گیا ہے، جبکہ ہاوڑہ (دیہی) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومیا رائے کو کولکاتہ پولیس کا ڈی سی پی (ساؤتھ ویسٹ) بنایا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: