உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    West Bengal: پارتھ چٹرجی کی گرفتاری پر پہلی مرتبہ بولیں ممتا بنرجی، ارپتا کو لے کر کہی یہ بڑی بات

    West Bengal: پارتھ چٹرجی کی گرفتاری پر پہلی مرتبہ بولیں ممتا بنرجی، ارپتا کو لے کر کہی یہ بڑی بات ۔ فائل فوٹو ۔

    West Bengal: پارتھ چٹرجی کی گرفتاری پر پہلی مرتبہ بولیں ممتا بنرجی، ارپتا کو لے کر کہی یہ بڑی بات ۔ فائل فوٹو ۔

    Mamata Banerjee News: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ اگر کوئی بھی غلط کام کرنے کا قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کو سزا دی جانی چاہئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • West Bengal | Kolkata [Calcutta] | Kolkata
    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ اگر کوئی بھی غلط کام کرنے کا قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کو سزا دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے انفورسمنٹ ڈٓائریکٹوریٹ ( ای ڈی) کے ذریعہ ایس ایس سی گھوٹالہ میں ان کے کابینہ ساتھی پارتھ چٹرجی کو گرفتار کئے جانے کے بعد یہ بیان دیا ہے ۔ بنرجی نے یہاں ریاستی سرکار کے ایک ایوارڈ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ان کے خلاف چلائے گئے 'بدنیتی پر مبنی مہم' کیلئے اپوزیش کی تنقید کی ۔

      انہوں نے کہا کہ وہ بدعنوانی کی حمایت نہیں کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے ، ایک وقت کی حد ہونی چاہئے ، جس کے اندر سچ اور عدالت کا فیصلہ سامنے آنا چاہئے ۔ اگر کوئی قصوروار ثابت ہوتا ہے تو اس کو سزا دی جانی چاہئے ۔ پارٹی بھی کارروائی کرے گی، لیکن میں اپنے خلاف 'بد نیتی پر مبنی مہم' کی تنقید کرتی ہوں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ED نے کھولے ارپتا مکھرجی اور پارتھ چٹرجی کے درمیان کے کئی راز، دونوں کا تھا یہ پلان


      بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں ممتا بنرجی کو ارپتا مکھرجی سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، جس کے گھر سے 22 کروڑ روپے نقد ملے ہیں ، اس پر وزیر اعلی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اس خاتون سے کوئی بھی رشتہ نہیں ہے اور نہ ہی میں اس کو جانتی ہوں ۔ میں کئی پروگرام میں جاتی ہوں، اگر کوئی میرے ساتھ تصویر کھینچواتا ہے تو کیا یہ میری غلطی ہے؟ ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Katrina-Vicky threats case: ممبئی میں ہیرو بننے کا خواب لے کر یوپی سے آیا تھا ملزم


      بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر اس کو لگتا ہے کہ وہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرکے ترنمول کانگریس کو توڑ سکتی ہے ، تو وہ غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ جانچ میری پارٹی اور مجھے بدنام کرنے کیلئے سازش ہے ۔ میں نہ تو بدعنوانی کی حمایت کرتی ہوں اور نہ ہی اس کو بڑھاوا دیتی ہوں ۔

      غور طلب ہے کہ ای ڈی نے ایس ایس سی کے ذریعہ کی گئی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی جانچ کے سلسلے میں ہفتہ کو مغربی بنگال کے وزیر پارتھ چٹرجی کو گرفتار کیا تھا ۔ یہ گھوٹالہ اس وقت ہوا جب چٹرجی ریاست کے وزیر تعلیم تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: