உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیش کی شہادت سے غم میں ڈوبا بنگال ، اکلوتے بیٹے کی شادی کی تیاری کررہے والدین سے چھن گیا ان کا آخری سہارا

    راجیش کی شہادت سے غم میں ڈوبا بنگال ، اکلوتے بیٹے کی شادی کی تیاری کررہے والدین سے چھن گیا ان کا آخری سہارا

    راجیش کی شہادت سے غم میں ڈوبا بنگال ، اکلوتے بیٹے کی شادی کی تیاری کررہے والدین سے چھن گیا ان کا آخری سہارا

    راجیش اورنگ چھٹی میں گھر آنے والے تھے ، مگر آج ترنگا میں لپٹی ہوئی ان کی لاش دیکھ کر گھر والوں کا برا حال ہوگیا ۔ بوڑھے والدین اپنے جواں سال بیٹے کی موت کے صدمے میں نڈھال نظر آئے ۔

    • Share this:
    ملک کی سلامتی کیلئے سرحد کی حفاظت کرتے ہوٸے اس ملک کے 20 بہادر جوانوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی ۔ گلوان ویلی میں چینی فوجیوں کے جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں بنگال کے دوجوان بھی شامل تھے ۔ ان میں بنگال کے بیر بھوم کے راجیش اورنگ کا جسد خاکی جب ان کے آباٸی گاوں پہنچا ، تو گاوں کے ہر شخص کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔ راجیش اورنگ کی لاش جب گاوں پہنچی تو لوگوں کے صبر کا دامن  ٹوٹ گیا اور پورا گاوں غمگین ہوگیا ۔

    راجیش چھٹی میں گھر آنے والے تھے ، مگر آج ترنگا میں لپٹی ہوئی ان کی لاش دیکھ کر گھر والوں کا برا حال تھا ۔ بوڑھے والدین اپنے جواں سال بیٹے کی موت کے صدمے میں نڈھال تھے ، تو گاوں والے اس بہادر سپوت کی اچانک موت سے غمگین نظر آئے ۔ گاوں کے لوگوں نے چین کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوٸے چینی سامانوں کے بایٸکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

    راجیش کے پسماندگان میں والدین کے علاوہ دو بہنیں ہیں ۔ راجیش چھٹی میں گھر آنے والے تھے ، لیکن لاک ڈان کی وجہ وہ نہیں آسکے تھے ۔ ان کی شادی بھی ہونے والی تھی ، لیکن گھر والوں کے پاس سواٸے ان کی یادوں کے اب کچھ بھی نہیں بچا ہے ۔ راجیش اپنے گھر والوں کا واحد سہارا تھے ۔ ان کے والد بیمار ہیں ۔  ان کی موت پر ان کے والدین غم سے نڈھال ہیں ۔ والد کی خرابی صحت کی وجہ سے ان پر شادی کیلئے زور ڈالا جارہا تھا اور اس مرتبہ چھٹی میں ان کی شادی کی بھی تیاری تھی ، لیکن بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کی خواہش خواہش ہی رہ گٸی ۔

    والدین کے لٸے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت کرنا انتہائی مشکل ہورہا ہے ۔ پڑوسیوں کے مطابق ان کی موت سے یہ خاندان بکھر چکا ہے ، بہن کی شادی ہونے والی تھی ، لیکن اب ان کی کفالت کا واحد سہارا بھی چھین گیا ہے ۔ لوگوں نے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا ۔

    ان کے والد سبھاش اورنگ کے مطابق ان کا آخری سہارا چھن گیا ، لیکن بیٹے کی شہادت نے ان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کے بیٹے نے ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شہید جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوٸے فیملی کی مالی مدد کے ساتھ سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
    First published: