உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیربھوم تشدد پر کولکاتہ HC سخت، کہا : 24 گھنٹوں میں رپورٹ دے بنگال حکومت

    بیر بھوم ضلع میں ہوئے اس پرتشدد واقعہ میں آٹھ لوگوں کی جل کر موت ہوگئی تھی ، جس میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

    بیر بھوم ضلع میں ہوئے اس پرتشدد واقعہ میں آٹھ لوگوں کی جل کر موت ہوگئی تھی ، جس میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

    Birbhum Violence Incident in West Bengal: کولکاتہ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو 24 مارچ تک کیس ڈائری لانے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی سرکار کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گواہوں کو سیکورٹی فراہم کرائے ۔

    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں ہوئے تشدد کو لے کر کولکاتہ ہائی کورٹ بھی سخت ہوگیا ہے ۔ اس معاملہ میں سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ سچ سبھی کے سامنے ضرور آنا چاہئے ۔ بیر بھوم ضلع میں ہوئے اس پرتشدد واقعہ میں آٹھ لوگوں کی جل کر موت ہوگئی تھی ، جس میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ ریاست میں تشدد اور انارکی کو لے کر ممتا بنرجی کی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر آگئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بیربھوم میں پنچایت لیڈر کے قتل کے بعد 8 لوگوں کو زندہ جلایا گیا، جانئے پورا معاملہ


      کولکاتہ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو 24 مارچ تک کیس ڈائری لانے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی سرکار کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گواہوں کو سیکورٹی فراہم کرائے ۔ وہیں جس علاقہ میں تشدد کی اس گھنونی واردات کو انجام دیا گیا ہے ، وہاں کسی بھی چیز سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔

      کولکاتہ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس کیلئے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ۔ عدالت کی ہدایت پر کرائم سین پر 24 گھنٹے کیمرے سے نظر رکھی جائے گی ۔ وہیں ثبوتوں کو جمع کرنے کیلئے دہلی سے فارینسک ٹیم کو بلایا گیا ہے ۔ جب تک یہ ٹیم جائے واقعہ سے ضروری چیزوں کو برآمد نہیں کرلیتی ہے تب تک اس جگہ کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔ کولکاتہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ڈویزن بینچ نے 24 مارچ تک اس معاملہ کی اسٹیٹس رپورٹ مانگی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پائلٹ کی سوجھ بوجھ سے بچی میری جان.... جانئے آخر ممتا بنرجی نے کیوں دیا ایسا بیان


      ادھر اس واقعہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے استعفی کا مطالبہ کررہی ہیں ۔ وہیں ممتا بنرجی نے کہا کہ ذمہ دار افسران کو فورا ہٹادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قتل کو صحیح نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ، لیکن یوپی ، گجرات، مدھیہ پردیش اور بہار جیسی ریاستوں میں ایسے واقعات ہوتے ہیں ۔ ممتا بنرجی نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔

      بتادیں کہ پیر کو مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کے مقامی لیڈر کے قتل کے کچھ دیر بعد مشتبہ طور پر رامپور ہاٹ کے قریب ایک گاوں میں تقریبا ایک درجن گھروں میں آگ لگا دی گئی تھی ، جس میں دو بچوں اور تین خواتین سمیت آٹھ لوگوں کی جلنے سے موت ہوگئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: