உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال : سیتل کوچی میں بی جے پی کے جلوس پر حملہ، کئی زخمی، ٹی ایم سی پر الزام

    مغربی بنگال : سیتل کوچی میں بی جے پی کے جلوس پر حملہ، کئی زخمی، ٹی ایم سی پر الزام

    مغربی بنگال : سیتل کوچی میں بی جے پی کے جلوس پر حملہ، کئی زخمی، ٹی ایم سی پر الزام

    West Bengal News : مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے سیتل کوچی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلوس کے دوران حملے اور بمباری کی خبر ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ہنگامہ مچ گیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • West Bengal | Koch Bihar | Kolkata
    • Share this:
      کوچ بہار: مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے سیتل کوچی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلوس کے دوران حملے اور بمباری کی خبر ہے ۔ اس واقعہ کے بعد ہنگامہ مچ گیا ۔ علاقہ میں کشیدگی پھیلنے سے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ ترنمول کانگریس نے کرایا ہے ۔ بتادیں کہ 13 ستمبر کے بی جے پی کے 'نباتر چلو' مہم کے پیش نظر اتوار کو سیتل کوچی میں 'چور دھرو، جیل بھرو'، جلوس نکالا گیا تھا ۔ اسی جلوس پر یہ حملہ کیا گیا ۔ حالانکہ ترنمول کانگریس نے ان الزامات سے انکار کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: گیانواپی کیس میں کل آئے گا کورٹ کا فیصلہ، جانئے کس نکتے پر رہے گی توجہ مرکوز


      مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کو پہلے سے اعلان شدہ پروگرام کے تحت بی جے پی جلوس نکال رہی تھی ۔ پارٹی کے لیڈر اور حامی جلوس میں نعرے بازی کررہے تھے اور 13 ستمبر کو نباتر مہم کو کامیاب بنانے کو لے کر نعرے بازی کررہے تھے ۔ اسی درمیان ان پر حملہ ہوگیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: غلام نبی آزاد نےکہا- آرٹیکل 370 نہ میں واپس دلا سکتا ہوں، نہ کانگریس، نہ پواراور نہ ممتا


      بی جے پی کا الزام ہے کہ ترنمول نے ان کے جلوس پر حملہ کیا اور بمباری کی ۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ پولیس جائے واقعہ پر موجود ہونے کے باوجود بی جے پی کارکنان پر لاٹھیاں چلائی گئیں ۔ حالات کی سنگینی کے پیش نظر وہاں کے تھانہ کی مزید پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی، لیکن حالات پر قابو پانے کی بجائے کشیدگی مزید بڑھتی گئی ۔

       

      بتادیں کہ اسمبلی انتخابات کے دورن ابھی سیتل کوچی سرخیوں میں رہا تھا ۔ ووٹنگ کے دن پولنگ بوتھ لوٹنے کی کوشش ہوئی تھی ۔ اس وقت بھیڑ پر سی آر پی ایف کے جوانوں نے گولی چلائی تھی ، جس میں چار لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔ اس معاملہ کی سی آئی ڈی جانچ کررہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے اس کے خلاف مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: