مغربی بنگال: تشدد سے متاثرہ ہگلی میں حالات کنٹرول میں، کئی علاقو میں ابھی بھی کرفیو کا حکم
مغربی بنگال: تشدد سے متاثرہ ہگلی میں حالات کنٹرول میں میں، کئی علاقو میں ابھی بھی کرفیو کا حکم (ANI)
West Bengal News: مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں تشدد سے متاثرہ رشڑا اور سیرام پور میں حالات پرامن اور قابو میں ہیں۔ لیکن کچھ علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ ہیں اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی پیر کو بھی جاری رہی۔
ہگلی : مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں تشدد سے متاثرہ رشڑا اور سیرام پور میں حالات پرامن اور قابو میں ہیں۔ لیکن کچھ علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ ہیں اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی پیر کو بھی جاری رہی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اتوار کی شام رام نومی جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کے سلسلے میں بارہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی ۔ بھاشا کو بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور پرامن ہے۔ امتناعی احکامات نافذ ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کچھ دیر کیلئے بازار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ہم گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ صبح کچھ علاقوں میں کشیدگی تھی۔ ہم نے ہجوم کو منتشر کر دیا ہے اور سیکورٹی کے نظام کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی ۔ افسر نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی امتناعی احکامات ہٹانے اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ رشڑا تھانہ علاقہ میں رام نومی کے موقع پر دو جلوس نکالے گئے تھے اور ایک جلوس پر اتوار کی شام تقریباً 6.15 بجے جی ٹی روڈ پر واقع ویلنگٹن جوٹ مل موڑ کے قریب حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیرام پور کے رشڑا وارڈ 1-5 اور وارڈ نمبر 24 میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں اور ضلع کے کچھ حصوں میں پیر کی رات 10 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔