Ramadan 2023: مغربی بنگال میں افطار پارٹی کے بعد 100 سے زیادہ افراد بیمار، کئی کی حالت سنگین
Ramadan 2023: مغربی بنگال میں افطار پارٹی کے بعد 100 سے زیادہ افراد بیمار، کئی کی حالت سنگین ۔ علامتی تصویر ۔
West Bengal News: مریضوں کو کولکاتہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ کچھ لوگوں کی حالت ابھی بھی سنگین ہے ۔ یہ واقعہ کلتلی تھانہ علاقہ کے پکھرالے گاوں میں جمعہ کو پیش آیا ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کی ایک مسجد میں افطار کرنے کے بعد 100 سے زیادہ لوگوں کے بیمار ہونے کی خبر آرہی ہے ۔ مریضوں کو کولکاتہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ کچھ لوگوں کی حالت ابھی بھی سنگین ہے ۔ یہ واقعہ کلتلی تھانہ علاقہ کے پکھرالے گاوں میں جمعہ کو پیش آیا ۔
بیماروں کا علاج کررہے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی حالت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے خراب ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر ہوری سادھن منڈل نے کہا کہ گزشتہ شب کچھ مریض الٹی اور پیٹ خراب ہونے کے بعد میرے نرسنگ ہوم میں آئے تھے ۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ واقعہ افطار پارٹی کے ذریعہ فوڈ پوائزننگ کا ہے، جہاں انہوں نے افطار کیا تھا ۔ وہیں بیمار ایک شخص کی خاتون نے نریندر پور تھانہ میں کیس درج کروایا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن افطار کرنے کیلئے مقامی لوگ ایک پاس کی مسجد میں پہنچے تھے اور وہاں افطار کرنے کے بعد لوگ بیمار پڑنے لگے تھے ۔
ہفتہ تک بیمار ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگے ، جس کی وجہ سے علاقہ میں ہنگامہ مچ گیا ۔ ابھی مریضوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔