உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    West Bengal SSC Scam: پارتھ چٹرجی کی گرفتاری کے بعد مشکلات میں اضافہ، کورٹ نے دو دن کی ED ریمانڈ پر بھیجا

    West Bengal Teacher Scam: ای ڈی نے چھاپہ ماری میں ممتا حکومت میں کابینی وزیر پارتھ چٹرجی کی قریبی ارپتا مکھرجی کے ٹھکانے سے چھاپہ ماری میں 20 کروڑ روپئے برآمد کئے تھے۔

    West Bengal Teacher Scam: ای ڈی نے چھاپہ ماری میں ممتا حکومت میں کابینی وزیر پارتھ چٹرجی کی قریبی ارپتا مکھرجی کے ٹھکانے سے چھاپہ ماری میں 20 کروڑ روپئے برآمد کئے تھے۔

    West Bengal Teacher Scam: ای ڈی نے چھاپہ ماری میں ممتا حکومت میں کابینی وزیر پارتھ چٹرجی کی قریبی ارپتا مکھرجی کے ٹھکانے سے چھاپہ ماری میں 20 کروڑ روپئے برآمد کئے تھے۔

    • Share this:
      Teacher Recruitment Scam Update: مغربی بنگال (West Bengal) کے کابینی وزیر اور ریاست کے سابق وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی (Partha Chatterjee) کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے ہفتہ کو مبینہ ٹیچر بھرتی گھوٹالے (School Jobs Scam) کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے پارتھ چٹرجی کی دو دن کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت میں منظور کرتے ہوئے انہیں ای ڈی کی دو دن کی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔

      حالانکہ پارتھ چٹرجی کے وکیل سومناتھ مکھرجی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں سینے میں درد کی شکایت ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا کہ اگر ای ڈی کی حراست دی جاتی ہے تو انہیں مناسب طبی سہولیات دی جانی چاہئے۔ چونکہ پارتھ چٹرجی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اس لئے انہیں کولکاتا میں ای ڈی کی حراست میں ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا جائے گا۔

      واضح رہے کہ آج کولکاتا کے بینک شال عدالت میں مجسٹریٹ نیلم ششی کجور نے مغربی بنگال کے کابینی وزیر اور ریاست کے سابق وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی کے معاملے کو لے کر سماعت شروع کی گئی۔ حالانکہ انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

      پارتھ چٹرجی کے وکیل نے دی یہ دلیل

      پارتھ چٹرجی کے وکیل نے ان کے حق میں دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کی رہائش گاہ سے کوئی پیسہ برآمد نہیں ہوا اور ایک عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے نہ ہی انہیں گرفتار کرنے کے لئے کوئی خصوصی اجازت لی گئی۔ پارتھ چٹرجی کے وکیل نے مزید کہا کہ ابتدائی جرائم میں جب بھی ان کے موکل کو بلایا گیا، وہ ہمیشہ پیش ہوئے ہیں، لیکن اس بار انہیں کوئی سمن نہیں آیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہمارے پاس 50 اراکین اسمبلی اور دو تہائی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت، الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے اپنا موقف: ایکناتھ شندے

      ED نے رکھا اپنا موقف

      وہیں ای ڈی نے پارتھ چٹرجی کی حراست کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کے سامنے دوہرایا کہ مبینہ ٹیچر بھرتی گھوٹالے سے متعلق ایجنسی نے 14 مقامات پر تلاشی لی، جن میں ارپتا مکھرجی کی رہائش گاہ سمیت دو مشکوک تھے۔ ای ڈی نے اپنی دلیل میں کہا کہ ارپتا کے گھر سے برآمد دستاویز اس معاملے سے جڑے فریقین کے درمیان سیدھے تعلقات اور پیسوں کے لین دین کو ثابت کرتے ہیں۔

      مجسٹریٹ نے سنایا یہ فیصلہ

      اس معاملے میں دونوں فریق کی دلیل سننے کے بعد مجسٹریٹ نیلم ششی کجور نے کہا، ’چونکہ یہ ایک خصوصی معاملہ ہے، یہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔ پارتھ چٹرجی کو پیر کے روز صبح 10.30 بجے خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے پارتھ چٹرجی سے متعلق ای ڈی کے مطالبے کو منظوری دیتے ہوئے انہیں دو دن کی ریمانڈپر بھیج دیا‘۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: