شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: کتاب میلے میں مشاعرے کے ذریعہ ظاہرکی جائیگی ناراضگی، مغربی بنگال اردو اکاڈمی کااعلان
مغربی بنگال اردو اکاڈمی میں کل یعنی 18 سے 26 جنوری تک منعقد ہونے والے اردو کتاب میلہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائے گی
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 17, 2020 07:20 PM IST

مغربی بنگال اردو اکاڈمی میں کل یعنی 18 سے 26 جنوری تک منعقد ہونے والے اردو کتاب میلہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائے گی
مغربی بنگال اردو اکاڈمی (West Bengal Urdu Akademi)میں کل یعنی 18 سے 26 جنوری تک منعقد ہونے والے اردو کتاب میلہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائے گی اس 8 روزہ کتاب میلے میں اکاڈمی اردو اسکولوں کے طلبإ کو جوڑنے کی کوشش کرے گی ۔امسال کتاب میلے میں ملک بھر کے پبلیشر شرکت کررہے ہیں ۔یہ کتاب میلہ کولکتہ میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے احاطہ میں واقع محسن پارک میں منعقد ہوگا۔اکاڈمی کے کارگزار وائس چیئرمین ایس حیدر نے کتاب میلے میں اسکولوں کے طلبإ کو کتابوں کی خریداری کے لئے کوپن بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ سکینڈری اسکولوں کے 200 طلبإ کو 200 جبکہ پرائمری اسکولوں کے 100 طلبإ کو 100 روپئے کا کوپن دیا جائے گا جس سے طلبإ کتابوں کی خریداری کریں گے

مغربی بنگال اردو اکاڈمی میں پریس کانفرنس کے دوران لی گئی تصویر۔(شبانہ جاوید، کلکتہ)۔
تمام کوپن پر اکاڈمی 3 لاکھ 80 ہزار روپئے خرچ کرے گی ۔ایس حیدر نے کتاب میلے کو اہم بتاتے ہوئے اردو داں طبقے کو اس میلے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ کتاب میلے میں کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔ا س میلے میں دوروزہ مشاعرہ بھی شامل ہے تاہم امسال مشاعرہ دادوتحسین کے لئے نہیں بلکہ احتجاجی مشاعرہ ہوگا ۔جس میں سی اے اے و این ار سی سمیت ملک کے موجودہ حالات پر شعرإ اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔
