West Bengal: مغربی بنگال میں نابالغ کی موت کے بعد تشدد، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ
West Bengal: مغربی بنگال میں نابالغ کی موت کے بعد تشدد، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Dinajpur Violent Clash: مغربی بنگال کے اتر دیناجپور ضلع کے کالیا گنج میں ایک دلت لڑکی کی مبینہ آبروریزی اور قتل کے بعد ہفتہ کو تشدد بھڑ گئی ۔ مقامی لوگ اور پولیس کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی ۔ اتنا ہی نہیں پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار اور دیگر لیڈروں کو شہر کے اندر آنے سے روک دیا ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کے اتر دیناجپور ضلع کے کالیا گنج میں ایک دلت لڑکی کی مبینہ آبروریزی اور قتل کے بعد ہفتہ کو تشدد بھڑ گئی ۔ مقامی لوگ اور پولیس کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی ۔ اتنا ہی نہیں پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار اور دیگر لیڈروں کو شہر کے اندر آنے سے روک دیا ۔ ایل او پی شوبھیندو ادھیکاری نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی ممبران اسمبلی کو متاثرہ کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
ادھر بی جے پی نے اتر دیناجپور ضلع کے کالیا گنج میں ایک دلت لڑکی کی مبینہ اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کو لے کر ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال سرکار پر زور دار حملہ بولا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ پولیس نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو متاثرہ کنبہ سے ملنے نہیں دیا ۔ انہون نے پولیس پر ثبوتوں کو کمزور کرنے کا بھی الزام لگایا ۔ شوبھیندو ادھیکاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی کو متاثرہ کنبے سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ وہاں زبردستی بیٹھایا گیا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے پولیس پر جانکاری کو دبانے اور ثبوتوں کو کمزور کرنے کا بھی الزام لگایا ہے ۔
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے اتر دیناجپور ضلع میں دلت لڑکی کی مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی گئی اور اس کا قتل کردیا گیا ۔ جمعرات کو مقامی لوگوں کو نابالغ کی لاش ملی ، جو لاپتہ ہوگئی تھی ۔ جمعہ کو مقامی لوگوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیا ۔
ایس پی دیناجپور ثنا اختر نے اے این آئی کو بتایا کہ متاثرہ کی لاش کالیا گنج میں ملی تھی ، جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس واقعہ کو لے کر مظاہرہ کررہے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔