شرمناک ! سڑک پر تڑپتا رہا گولی سے زخمی نوجوان ، مدد کی بجائے ویڈیو بناتے رہے لوگ

ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں گولی سے زخمی شخص مدد کی فریاد کررہا ہے ، لیکن لوگ اس کی مدد کرنے کی بجائے ویڈیو بنارہے ہیں ۔

Sep 05, 2019 04:03 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 04:03 PM IST
شرمناک ! سڑک پر تڑپتا رہا گولی سے زخمی نوجوان ، مدد کی بجائے ویڈیو بناتے رہے لوگ

شرمناک ! سڑک پر تڑپتا رہا گولی سے زخمی نوجوان ، مدد کی بجائے ویڈیو بناتے رہے لوگ

بہار سے انسانیت کو شرمسار کردینے والی ایک تصویر سامنے آئی ہے ۔ یہ واقعہ رکسول میں پیش آیا ہے اور اس کا ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں گولی سے زخمی شخص مدد کی فریاد کررہا ہے ، لیکن لوگ اس کی مدد کرنے کی بجائے ویڈیو بنارہے ہیں ۔ زخمی شخص کے پاس سے موٹر سائیکل گزرتے بھی دیکھا جارہا ہے ، لیکن کوئی زخمی کی مدد نہیں کررہا ہے ۔ 20 سکینڈ کا ویڈیو کل بدھ کا ہے ، جب جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ ایک ای رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی گئی تھی ۔

گولی لگنے کے بعد زخمی سنیل کمار کے ذریعہ سڑک پر رینگ رینگ کر مدد کی فریاد کی گئی ، لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی ۔ یہ ویڈیو رکسول کے اسٹیشن روڈ کے ریلوے اسکول کے نزدیک دن میں تقریبا 10 بجے کا ہے ۔ زخمی سنیل کمار کوڑیہار بھگوان پور گاوں کا رہنے والا ہے ، جو ای رکشہ چلا کر اپنے کنبہ کا گھر پالتا تھا ۔ بدھ کو ملزمین نے اس کو گولی مار دی ، جو ابھی مقامی ڈنکن اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

Loading...

Loading...