உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عاشق کے ساتھ بیوی نے رچی تھی شوہر کے قتل کی سازش، گنے کے کھیت میں ملی تھی لاش

    Lorik Murder Case: لورک قتل معاملے میں پولیس نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر بیوی کے قتل کی سازش رچی تھی۔ گنے کے کھیت میں لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی تھی۔ شروعات میں لاش کی پہچان ہی نہیں ہو پا رہی تھی۔ اب اس قتل سانحہ میں حیران کن انکشاف کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      چمپارن: بہارکے بگہا میں ہوئے لورک قتل عام میں پولیس نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ لورک کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابھی تک کی تفتیش کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لورک کے قتل میں ان کی بیوی اور ان کے دوست ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گنے کے کھیت میں لاش پائی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی تھی۔ شروعات میں لاش کی پہچان کرنے میں پولیس کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں کپڑے سے مہلوک کی شناخت کی گئی تھی۔

      بگہا پولیس نے لورک قتل میں اہم انکشاف کرتے ہوئے ان کی بیوی کو گرفتار کیا ہے۔ بگہا پولیس کی مانیں تو بتھوریا تھانہ میں لورک کی بیوی نے عاشق کے ساتھ سازش کرکے شوہر کا قتل کرا دیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے مہلوک لورک کے دوست کرشنا کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔ کرشنا کے موبائل کی سی ڈی نکال کر دیگر ملزمین کی تلاش میں مصروف تھی۔ دو دن پہلے کرشنا کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران لورک قتل معاملے میں ان کی ہی بیوی کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      راج ببر کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سنائی دو سال کی سزا

      کرشنا کے ایک اور معاون گاوں کے ہی چھوٹا یادو کا بھی نام اس قتل معاملے میں سامنے آیا۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ لاش کو چھپانے کے لئے عاشق نے معشوقہ کے شوہر کو گنے کے کھیت میں پھینک دیا تھا۔ 23 جون کو گنے کے کھیت میں ایک لاش ملی تھی۔ لاش کے پاس پڑے کپڑے سے نوجوان کی پہچان ہوئی تھی۔ مہلوک کی پہچان گاوں گاوں کے ہی سادھو یادو کے بیٹے لورک یادو کے طورپر ہوئی تھی۔ اب اس قتل معاملے میں پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے۔

      گاوں کے باہر گنے کے کھیت میں انسانی لاش ملنے کے بعد یہ پتہ لگانا مشکل تھا کہ کس کا قتل ہوا ہے، لیکن پولیس جانچ میں قتل معاملے کا پرت در پرت انکشاف ہوتا گیا۔ رام نگر کے ایس ڈی پی او ستیہ نارائن رام کے مطابق، قتل کے بعد لورک کے دوست کرشنا کو گرفتار کیا گیا تھا، جس نے جرم قبول کیا تھا۔ سی ڈی آر کی جانچ اور پوچھ گچھ کے بعد مہلوک کی بیوی کا نام سامنے آیا۔ لورک کو بیوی کے ناجائز تعلقات کی مخالفت کرنا مہنگا پڑگیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: