ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گجرات : دہشت گردوں کے داخل ہونے کا الرٹ ، این ایس جی نے سنبھالا مورچہ ، پولیس کی چھٹیاں منسوخ

احمد آباد : حال ہی میں موصول ہوئی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق لشکر اور جیش محمد کے 10 دہشت گرد ہندوستان کی سرحد میں گھس گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد دفاعی اداروں ، بڑی صنعتی تنصیبات ، نیوکلیئر پاور پلانٹ، او این جی سی کے تیل پائپ لائن ، پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، ایئر پورٹ ، ریلوے اسٹیشن اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 06, 2016 04:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گجرات : دہشت گردوں کے داخل ہونے کا الرٹ ، این ایس جی نے سنبھالا مورچہ ، پولیس کی چھٹیاں منسوخ
علامتی تصویر

احمد آباد. گجرات میں دہشت گردوں کے چوری چھپے گھسنے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گجرات میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی حکام نے تمام اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ اس کے لئے قومی سلامتی گارڈس (این ایس جی) کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے اور تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 


ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد دفاعی اداروں ، بڑی صنعتی تنصیبات ، نیوکلیئر پاور پلانٹ، او این جی سی کے تیل پائپ لائن ، پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، ایئر پورٹ ، ریلوے اسٹیشن اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ قبل ازیں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بھج میں آرمی کیمپ کے باہر سے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ اس شخص کے موبائل سے سکیورٹی فورسز کو کچھ تصاویر برآمد ہوئی ہیں ، جو ممنوعہ علاقے کی ہیں ۔


خبروں کے مطابق یہ دہشت گرد گجرات کی سرحد سے ہندوستان  میں داخل ہوئے ہیں۔ انٹیلی جنس کے الرٹ کے بعد پورے گجرات میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں کو بھی اس بارے میں معلومات دی گئی ہے ۔ وہیں کچھ کے كوٹھیشور علاقے میں ایک مشتبہ کشتی بھی برآمد کی گئی ہے ۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معلومات قومی سلامتی کے مشیر کو بھی دے دی گئی ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے 30 میٹر طویل سرنگ کھودی تھی اور فیکٹریوں اور پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

First published: Mar 05, 2016 10:41 PM IST